جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس:NIAاورSIAتحقیقات میں سرگرم عمل

قومی تحقیقاتی ایجنسی ٹیموں کے 12مقامات پر چھاپے،خاتون سمیت2افرادگرفتار

by Srinagar Mail
02/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۲،مئی : قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAاورریاستی تحقیقاتی ایجنسیSIAکی ٹیموںنے ملی ٹنسی فنڈنگ کیسوں کے سلسلے میں منگل کی صبح جموں وکشمیرکے 5اضلاع میں 12مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران ایک سوزیٹھ سری نگرمیں ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لیاگیاجبکہ ٹیموںنے متعلقہ کیسوں سے جڑے کچھ اہم ثبوت وشواہد بصورت موبائل فون،دیگر الیکٹرانک آلات وکاغذات کے ضبط کئے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایک درج ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کی تحقیقات وچھان بین کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی ٹیموںنے منگل کی صبح جموں وکشمیر میں ایک درجن مقامات پر چھاپے ڈالے اوروہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔این آئی اے کی ٹیموںنے کشمیر میں سری نگر، اونتی پورہ، پلوامہ، کولگام اور اننت ناگ کے علاوہ جموں اور پونچھ اضلاع میں بھی کم سے کم ایک درجن مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں عمل میں لائیں ۔اس دوران این آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا۔حکام نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سری نگر کے سوزیٹھ علاقے سے پوچھ گچھ کےلئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت اسحاق احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار شخص اسحاق ڈار کے والد محمد رمضان بٹ نے میڈیا کو بتایاکہ منگل کی صبح ساڑھے5بجے سے 6بجے صبح کے درمیان این آئی اے کی ایک ٹیم نے ہمارے گھر میں چھاپہ ڈالا،اور میرے بیٹے اسحاق کو طلب کیا اور اسے اس کے موبائل فون کےساتھ لے گئے۔ محمد رمضان بٹ کے بقول اُن کابیٹاایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کاملی ٹنسی یا پتھراو¿ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ اسحاق ناخواندہ ہے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔اس دوران این آئی اے کی الگ الگ ٹیموںنے اونتی پورہ، پلوامہ، کولگام اور اننت ناگ کے علاوہ جموں اور پونچھ اضلاع میں بھی مشتبہ افراد کے گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی لی ۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے ضلع پونچھ کے کھنیتر گاﺅںمیں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا،اوریہاں سے ایک خاتون کو حراست میں لیاگیا۔بتایا جاتاہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسیوںکی ٹیموںنے متعلقہ کیسوں سے جڑے کچھ اہم ثبوت وشواہد بصورت الیکٹرانک آلات وکاغذات کے ضبط کئے۔یہ بھی بتایاجاتاہے کہ یہ چھاپے گزشتہ سال درجکئے گئے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے۔اس دوران ریاستی تحقیقاتی ایجنسیSIAکی ایک ٹیم نے منگل کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں ایک خاتون علیحدگی پسند لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ذرائع نے بتایاکہ جموں کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم ) نے خاتون علیحدگی پسند لیڈر یاسمین راجہ کے گھر واقع تلہ باغ پانپور میں چھاپہ ڈالا ،اوریہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس سٹیشن گاندھی نگر جموںمیں گزشتہ سال درج ایک کیس کے سلسلے میں تیسرے ایڈیشنل جج جموں کی عدالت کی ہدایت پر تلاشی لی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال جموں و کشمیر کے ایک سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو جموں خطہ میں مبینہ طور پرحوالہ کی رقم کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بابو سنگھ سے متعلق کیس کے حوالے سے یاسمین راجہ کے گھر کی تلاشی لی گئی اور اس سلسلے میں دفعہ 13، 16، 17، 18، 20،21، 38،39 ،40اوریواے پی کے سیکشن120Bاور121کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر نمبر73/2022 پولیس ا سٹیشن گاندھی نگر جموں میںدرج کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راجہ کے2موبائل فون ایس آئی اے جموں نے گواہوں کی موجودگی میں ضبط کئے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف مہم جاری

Next Post

ترال میں ‘پرو کیئر کلنکل لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹنگ سینٹر’ کا افتتاح

Related Posts

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

دوران شب سے جموں وکشمیرکے بیشتر علاقوںمیں درمیانی تا موسلادار بارشیں،کہیں کہیں ہلکی برف باری

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ،ہمارے نوجوان نئے جموں کشمیر کے معمار ہیں۔ منوج سنہا

غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

سری نگرمیں منعقدہ3روزہG20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے مندوبین جمعرات کو نئی دہلی روانہ

Next Post
ترال میں ‘پرو کیئر کلنکل لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹنگ سینٹر’ کا افتتاح

ترال میں 'پرو کیئر کلنکل لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹنگ سینٹر' کا افتتاح

لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتاہے

جموں و کشمیر کا اگلا وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا

سدرا جموں میں مسلح تصادم کا آغاز

کپواڑہ انکاؤنٹر میں 2 ملی ٹینٹ مارے گئے، تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail