نیوز ڈیسک
پلوامہ: ترال کشمیر میں منگل کی دوپہر ‘پرو کیئر’ کے نام سے ایک کلنکل لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا، جس دوران سٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔ اس موقع پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس دوران محکمہ ہیلتھ کے افسران کے علاوہ کئی عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں موجود مہمان خصوصی فاروق ترالی کے مطابق اس طرح کے اداروں کا قیام خوش آئند ہے، کیونکہ مقامی لوگوں کو ایسے اقدامات سے فائدہ ملے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افتتاحی تقریب میں بلاک میڈیکل آفیسر ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بھی مہمان زی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔