سری نگر:3مئی: کے این ایس : صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہیے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پلوامہ میں صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر مقررہ ایک تقریب پر کیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور سٹی رپورٹر کے باہمی اشتراک سے آزادی صحافت کے عالمی دن پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اخباروں کے مدیروں کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ارشاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے حوالے سے شرکاہ کو جانکاری دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور مشعل ٹائمز کے مدیر اعلیٰ شبنم فیاض نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کو تن دہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنا رول نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ندائے کشمیر کے ایڈیٹر معراج ایدین فراز نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور صحافت کے پیشے میں آنے والے نئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نامور شاعر اور صحافی شکیل ا?زادنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے متعدد ممالک میں آج آزادءصحافت کا عالمی دن بے حد جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد صحافی برادری کو معاشرے کیلئے اہم خدمات سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ نیوز تیار کرتےوقت تمام پہلوﺅںکو نظر میںرکھے۔تقریب سے نوجوان صحافی اور اے این آئی کے نامہ نگار عاشق حسین کے علاوہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے خطاب کیا۔اس موقع پر پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے آخر پر پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور نیوز 18 کے نامہ نگار پلوامہ بلال خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض نوجوان صحافی اور قلم کار اختر عباس نے انجام دئے۔