سری نگر:۳،مئی : امسال بھارت بھر سے ایک لاکھ38ہزار761عازمین ،فریضہ حج انجام دیں گے ،جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11ہزار500عازمین بھی شامل ہیں ۔عازمین حج کی جدہ شریف روانگی اور مدینہ منورہ سے اپنے آبائی علاقوںکو واپسی کاایک فلائٹ شیڈول مرتب کیاگیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حج2023میں شرکت کرنے والے بھارتی عازمین کی جدہ شریف روانگی اورفریضہ حج انجام دینے کے بعد مدینہ منورہ سے واپسی کیلئے ایک فلائٹ شیڈول مرتب کیاگیا ہے ،جسکے مطابق بھارت کے 25مختلف شہروں میں واقع ہوائی اڈوں سے ایک لاکھ38ہزار761 عازمین حج کی مدینہ منورہ روانگی کاسلسلہ21 مئی2023 شروع ہوگا،اورعازمین کی روانگی کا سلسلہ22جون2023کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔ہندوستانی عازمین کی فریضہ حج کی ادائیگی کاسلسلہ ماہ جولائی کے پہلے ہفتے سے ماہ اگست2023کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے جاری کردہ حج فلائٹ شیڈول کے مطابق ہندوستان سے پہلی پرواز (آو¿ٹ باو¿نڈ فلائٹ) 21 مئی 2023 کو ہوگی اور آخری حج پرواز 22 جون2023 کو ہوگی۔پہلی واپسی حج پرواز 3 جولائی 2023 کو ہوگی اور آخری واپسی حج پرواز 2 اگست2023 کو ہوگی۔قابل ذکرہے کہ بھارت سے فریضہ حج انجام دینے والے ایک لاکھ38ہزار761عازمین میں جموں وکشمیراورلداخ سے تعلق رکھنے والے 11ہزار 500 عازمین بھی شامل ہیں۔عبوری شیڈول کے مطابق جموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے عازمین سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے سے خصوصی پروازوںمیں سعودی عرب روانہ ہونگے ،اور روانگی کاسلسلہ 21مئی2023سے 6جون2023تک جاری رہے گاجبکہ جموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی کاسلسلہ 3جولائی2023سے 2،اگست2023تک جاری رہے گا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیرکے حج ایگزیکٹو آفیسر عبدالسلام میر نے31مارچ کو بتایا کہ جموں وکشمیرکی حج کمیٹی کو حج 2023 کےلئے کل 14ہزار271 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔تاہم انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی کے بعد ہی جموں وکشمیر سے فریضہ حج انجام دینے والے عازمین کی کل تعداد سامنے آئے گی ۔حج ایگزیکٹو آفیسر عبدالسلام میر نے بتایاتھا کہ 70 سال سے زائد عمر کے1320عازمین اور 132 خواتین جنہوں نے محرم کے بغیر درخواست دی تھی وہ بھی 2023ءکا حج ادا کریں گے۔ عبدالسلام میر کاکہناتھاکہ پہلی بار بغیر محرم کے خواتین کو حج پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سال جموں وکشمیر سے بغیر محرم کے132 خواتین درخواست گزاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ 70 سال سے زیادہ عمر کے1320 افراد کو بھی محفوظ زمرہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔