ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

50سیٹیں جیت کربھاجپا جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گی

نیشنل کانفرنس کیساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہوگی

by Srinagar Mail
03/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

اننت ناگ:۳،مئی : بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ کے صدر رویندررینا نے بدھ کے روز پیش گوئی کی ہے کہ اُن کی جماعت جموں و کشمیر میں وہ اگلی حکومت بنائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ کے صدر رویندررینا نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ بی جے پی کو جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں 50 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور وہ اپنی حکومت بنائے گی۔رویندررینا نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں پارٹی کے لیے حمایت کی ایک بڑی لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں گے بی جے پی اپنی حکومت بنائے گی اور جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا۔رویندررینا نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں اپنے گھروں پر خوشی سے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔بھاجپا جموں وکشمیر کے صدرنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امن کے دشمنوں کے ذریعہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے درد کو سمجھا ہے اور انہوں نے ان کی شکایات کو دور کیا ہے۔سجاد لون کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی اور این سی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائیں گے، رویندررینا نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اکثریت حاصل کرے گی اور این سی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کو اس کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور لوگ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک خود مختار ادارہ ہے اور کسی بھی طرح بی جے پی کے کہنے پر کام نہیں کر رہا ہے۔رویندر رینا نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ جموں و کشمیر میں کب انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے تاہم کہا کہ بی جے پی انتخابات کے لیے تیار ہے اور الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

منزگام بونیار میں آوارہ کتوںکی یلغار,2بچوں سمیت7افراد زخمی

Next Post

ہندواڑہ میں 2پولیس کے ہاتھوں 2 دھوکہ باز گرفتار

Related Posts

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی کی جانب پروفیسر قدوس جاوید کے تین توسیعی خطبات کا انعقاد۔

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post
کمانڈنٹ کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام

ہندواڑہ میں 2پولیس کے ہاتھوں 2 دھوکہ باز گرفتار

پولیس پبک اسکول بمنہ سری نگر کے 5 اساتذہ کو بہترین استاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا

پولیس پبک اسکول بمنہ سری نگر کے 5 اساتذہ کو بہترین استاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا

ترال کے کئی دیہات میں شدید ژالہ باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail