سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کے کئی علاقوں میں بدھ کے روز شدید بارشوں کے ساتھ ہی ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا سب ضلع کے جواہر پورہ لام کے زس بل میں بعد سپہر بارشوں کے فوراً بعد ژالہ باری شروع ہوئی ہے جو قریباً15منٹ تک جاری رہی ہے انہوں نے بتایا ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ درختوں کے پتے زمین پر گر پڑے جبکہ ہر طرف ژالہ باری زمین پر جمع ہوئی ۔اسی طرح میڈورہ خانہ گنڈ علاقے سے تعقل رکھنے والے لوگوں نے بتایا علاقے میں اسی طرح شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی میوہ باغات اور دیگر قسم کے فصلوں کو شدید نقصا ن پہنچا ہے۔ خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ کئی رووز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔