سری نگر، 03 مئی (کے این ایس): شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے پچناد مچل علاقے میں بدھ کو ملی ٹینٹواور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں دوملی ٹینٹ مارے گئے، پولیس نے بتایا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ تلاشی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات اسی کے مطابق شیئر کی جائیں گی۔کپوارہ انکاونٹر اپ ڈیٹ: 02 #دہشت گرد مارے گئے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ مزید تفصیلات کی پیروی کی جائے گی، "پولیس نے ٹویٹ کیا.اس سے قبل کپواڑہ ضلع کے مچل کے پچناڈ علاقے میں ایک انکاؤنٹر ہوا تھا۔