سری نگر:2 مئی: کے این ایس : جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم شدومد سے جاری ہے اس ضمن میں آج ، سرینگر، گاندر بل کرگل ، اور پلوامہ میں نشہ مکھت ابھیان کے تحت جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پروگرامات منعقد ہوئے ، اطلاعات کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم زوروں پر جاری ہے۔ سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح گاندر بل ، پلوامہ اور کرگل میں بھی آج یہ مہم جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق مگر مل باغ سرینگر میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے سیکریٹری مسٹر ہلال احمد کی سرپرستی میں خالصہ ہائی اسکول مگرمل باغ سری ینگر میں یہ مہم چلائی گئی اور وہاں پر پر موجود مسٹر گگن دیپ سنگھ اور زبیر خان نے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کیا ۔ جبکہ گاندھی گلوبل فیملی کے قاضی عمر کی قیادت میں نشہ مکھت ابھیان میں ان کے ہمراہ دیگر رضاکار وں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لار میں شبیر احمد کی نگرانی میں لوگوں کو نشہ آور چیزوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ادھر کرگل میں. شمیم کرگلی کی سربراہی میں گلشن رضا پبلک اسکول میں نشہ مکھت ابھیان کا پروگرام منعقد ہوا جسمیں اسکول ہذاکے پرنسپل عبدالرقیب ملک اور معروف استاد ولایت احمد نے پروگرام کو تعاون فراہم کرتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو منشیات بدعت کے بارے میں جانکاری دی گئی اسکول میں زیر تعلیم طلبہ اور عملہ کو بھی منشیات کی وجہ سے پیدا ہونے والے سماجی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔ ادھر بنڈزو پلوامہ میں نگران اعلی جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ یونس معراج مسعودی کی جانب سے چلائی جارہی مہم کو تعاون دیتے ہوئے نشہ مکھت ابھیان مہم کو چلایا گیا اور منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اسی طرح وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے منشیات کے مکمل خاتمہ کا عہد کیا گی.( کے این ایس ) ۔