پلوامہ: برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور کشمیر میں کھیل سرگرمیاں شروع ہوچکی ہے۔ اسکول میں تعینات کوچ وسیم بیگ کے مطابق مزکورہ اسکول میں پچھلے کئی روز سے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس دوران بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کوچ کے مطابق اسکول میں کرکٹ، فٹ بال، مارشل آرٹس، باسکٹ بال، اور باقی کئی کھیل مقابلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ واضع رہے کہ یہ کھیل مقابلے ڈپارٹمنٹ آف سپورٹس برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور کے بینر تلے منعقد کئے جارہے ہیں۔