جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

میدانی اوربالائی علاقوں میں متوقع موسلادار بارش لیکن غیرموسمی برف باری

برف وباراں اور ژالہ باری ہونے سے پنیری،کھڑی فصلوں بشمول سبزیوں،پھلوں اورمیوہ باغات کو نقصان  جواہر ٹنل کے آرپاربشمول ا ہم قصبوں میںعوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں اثرانداز آج موسم خشک،بعددوپہراورشام کوبارشیںمتوقع،10سے15مئی تک موسم خشک رہنے کاامکان:محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
08/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۸، مئی: جے کے این ایس : اتوار کی شام سے میدانی علاقوںمیں متوقع بارشوں ،کشمیر کے بالائی علاقوں ،خطہ پیرپنچال اور وادی چناب میں غیرمتوقع برف باری کے باعث پورے جموں وکشمیرمیں معمول کی عوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں اثرانداز ہوگئیں جبکہ اندرون کشمیر کے علاوہ کشمیرکو باقی ملک اور یونین ٹریٹری لداخ سے جوڑنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑا۔تازہ برف وباراں اور کچھ علاقوںمیں ژالہ باری ہونے سے پنیری،کھڑی فصلوں بشمول سبزیوں اورمیوہ باغات کوبھی نقصان پہنچا۔اس دوران پیرکو بعددوپہراورسہ پہرکے وقت سری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ پھرشروع ہوگیا،اورآسمان پر گہرے بادل چھائے ہونے کے بیچ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے کشمیر وادی اور چناب ویلی کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی سے بھاری بارشیں اور بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ آج یعنی9مئی بروزمنگل وار کو بھی موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کاامکان ہے تاہم متعلقہ محکمے نے 10سے15مئی تک موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ اسکے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار کی سہ پہراور شام سے پوری کشمیروادی ،خطہ پیرپنچال ،وادی چناب اورجموں خطے کے دیگر کئی علاقوںمیں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارشوںکا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ اس دوران شمالی کشمیرمیں گلمرگ،گریزاور کپوارہ کے ساتھ ساتھ پیرپنچال اوروادی چناب کے بالائی علاقوںمیں تازہ برف باری بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے گلمرگ، قاضی گنڈ، بانڈی پورہ، گریز، کپواڑہ ،پہلگام،سونہ مرگ، وادی چناب اور پیر پنجال کے پہاڑوں کے بالائی علاقوں بشمول ، زوجیلا، ماتیگاورن مرگن ٹاپ کوکرناگ سے تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نودل ترال میں بھومی پوجن تقریب کا انعقاد،کشمیری پنڈتوں کی بڑی تعداد کی شرکت

Next Post

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

Related Posts

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

دوران شب سے جموں وکشمیرکے بیشتر علاقوںمیں درمیانی تا موسلادار بارشیں،کہیں کہیں ہلکی برف باری

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ،ہمارے نوجوان نئے جموں کشمیر کے معمار ہیں۔ منوج سنہا

غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

سری نگرمیں منعقدہ3روزہG20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے مندوبین جمعرات کو نئی دہلی روانہ

Next Post
برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں جیتے 2 گولڈ میڈل

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے جل جیون مشن پر ڈی ایل سی میٹنگ منعقد کی

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے جل جیون مشن پر ڈی ایل سی میٹنگ منعقد کی

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر میں فوج کی بھرتی کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر میں فوج کی بھرتی کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail