سرینگر: برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور نے سرینگر میں منعقدہ ایک کھیل چیمپئن شپ کے دوران دو گولڈ میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
اسکول میں تعینات ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ 9ویں کلاس کی انشیرہ مشتاق اور 7ویں کلاس کے زہران عاشق نامی دو طالب علموں نے سرینگر میں دوسری ورلڈ مکس باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اسکول کے لیے دو گولڈ میڈل جیتے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 5 سے 7 مئی تک انڈور سپورٹس کمپلیکس سرینگر میں منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پانپور کے محکمہ کھیل نے گزشتہ ہفتے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کیں، جن میں خواہشمند طلباء کو کرکٹ، فٹ بال، مارشل آرٹس، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کی تربیت دی گئی۔