سید اعجاز
ترال //کلچرل آرگنایزیشن بزم ادب ترال کی جانب سے آج ٹاون ہال ترال میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس، میں ترال سے تعلق رکھنے والے سکھ،مسلم اور پنڈت برادری کے کے نامور شعراءنے شرکت کی۔تقریب میں سابق پروفسیرعبد المجید اندابی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا ہے جبکہ مشاعرے میں معروف معالج ڈاکٹر نثار احمدبٹ ترالی، سماجی کارکن فاروق ترالی اور جی ایم کانٹرو بھی موجود تھے اس موقع پر شعراءنے اپنا تازہ کلام سناکر سامعین کو محظوظ کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بزم ادب ترال عبدل احد مجاہد نے بتایا کہ ترال میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے یہ ادبی تنظیم لمبے وقت سے سرگرم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مزید شعراءکو اس میں شامل کیا جائے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بذم اداب ترال علاقے کی سب سے قدیم ابی تنظیم ہے ۔