جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

SKICCمیں 22سے24مئی G20ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کے انتظامات کوحتمی شکل ،کمرہ میٹنگ اورنیا اسٹیج مندوبین کیلئے تیار

مندوبین کی مہمان نوازی ،خاطرتواضع،سیروتفریح اورسیکورٹی کیلئے مثالی بندوبست،اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کودیدہ زیب بنانے کاکام جاری

by Srinagar Mail
13/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بین الااقوامی سطح کی تقریب اورغیر ملکی مہمانوں کیلئے ضروری انتظامات مکمل

سرینگر:۳۱،مئی: سری نگرکے مشہور جھیل ڈل کے کنارے پرواقع ایس کے آئی سی سی کی سجاوٹ اورآرائش کاکام حتمی مرحلے میں داخل ہوگیاہے ،کیونکہ یہاںرواں ماہ کی22سے24تاریخ تک جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقدہورہی ہے ،جس میں 100کے لگ بھگ ملکی اوراتنی ہی تعدادمیں غیرملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مشہورقدرتی آبگاہ جھیل ڈل کے کنارے پر واقع SKICCکے مخصوص کانفرنس ہال کوجدیدسہولیات سے آراستہ کیاگیااوریہاں بین الااقومی تقریب کیلئے ایک پُرکشش اسٹیج بھی تیارکیاگیاہے ۔ساتھ ہی اس عالمی سطح کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آنے والے200سے زیادہ مندوبین کے قیام وطعام کیلئے بھی خاص انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ غیرملکی مندوبین کے دورہ جھیل ڈل ،مغل باغات اور ممکنہ طور پر گلمرگ جانے کے پیش نظربھی انتظامت کئے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی مندوبین کی مہمان نوازی میںکوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ،تاکہ وہ اچھی یادوں کیساتھ یہاں سے واپس جائیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ جھیل ڈل کومزیددیدہ زیب بنانے کیلئے یہاں صفائی کاکام شدومدسے جاری رکھاگیاہے اوراس مقصد کیلئے500مزدوروں کیساتھ ساتھ گھاس پھوس کاٹنے والی جدیدمشینیں بھی کام کررہی ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ بلیو وارڈروڑ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے ،اوراس اہم روڑ کوبھی جدید لائٹنگ سسٹم کیساتھ سجایاگیاہے ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ سری نگراسمارٹ سٹی پروجیکٹ جس پر لگ بھگ3000کروڑ روپے لاگت آنے کاتخمینہ لگایاگیاہے ،کے نصف سے زیادہ کام مکمل کئے گئے ہیں اورڈبل شفٹ کے تحت رات دن سڑکوںکی تعمیر نو ،فٹ پاتھوںکی کشادگی اوردیگر متعلقہ کام مکمل کئے جارہے ہیں ۔شہر کے سیول لائنز اوردیگر نزدیکی علاقوں بشمول تراجباغ میں سڑکوں پر ترنگا لائٹس نصب کی گئی ہیں ،اور شام کے وقت پورا شہر قمکانے لگتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ راجباغ کے سائڈ سے ریور ویو کام اگلے کچھ دنوںمیں مکمل کئے جائیں گے جبکہ سیول لائنز علاقے میں بیشتر کام تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔انتظامیہ کوپوری اُمید ہے کہ کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الااقوامی تقریب کامیابی کیساتھ سرانجام دی جائے گی ،اورایس کے آئی سی سی میں تین روزہ مشاورتی میٹنگ نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

درد پورہ لولاب میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کامیڈیکل کیمپ

Next Post

جموں کشمیر ولداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کٹیشور سنگھ نے ضلع بارہمولہ میں ” سکھی ون سٹاف سینٹر” بارہمولہ جاکر وہاں پر سینٹر کے کام کاج کا جائزہ لیا

Related Posts

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

دوران شب سے جموں وکشمیرکے بیشتر علاقوںمیں درمیانی تا موسلادار بارشیں،کہیں کہیں ہلکی برف باری

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر3 ‘درانداز گرفتار اسلحہ اور گولی بارود ضبط۔

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

حکومت نوجوانوں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ایل جی سنہا

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ،ہمارے نوجوان نئے جموں کشمیر کے معمار ہیں۔ منوج سنہا

غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

سری نگرمیں منعقدہ3روزہG20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے مندوبین جمعرات کو نئی دہلی روانہ

Next Post
جموں کشمیر ولداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کٹیشور سنگھ نے ضلع بارہمولہ میں ” سکھی ون سٹاف سینٹر” بارہمولہ جاکر وہاں پر سینٹر کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں کشمیر ولداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کٹیشور سنگھ نے ضلع بارہمولہ میں " سکھی ون سٹاف سینٹر" بارہمولہ جاکر وہاں پر سینٹر کے کام کاج کا جائزہ لیا

زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ۔۔۔منڈلا آرٹ میں ترال کی22سالہ طالبہ کا بڑا کار نامہ

زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ۔۔۔منڈلا آرٹ میں ترال کی22سالہ طالبہ کا بڑا کار نامہ

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

جموں کشمیر ہو یا شمال مشرقی علاقے جن کی طرف دہائیوں تک کسی نے دیکھنے کی ہمت نہیں کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail