جموں//دفاعی حکام نے بدھ کو بتایا کہ تین دراندازوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جب کہ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر گلپور علاقے میں فوج نے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ایک دفاعی اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا، گلپور میں ایل او سی کے ساتھ ایک مشکوک نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے فوج نے فائرنگ کا سہارا لیا۔ فوج نے تین دراندازوں کو پکڑ لیا۔ تینوں میں سے ایک زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،‘‘انہوں نے کہا، "گرفتار کیے گئے افراد سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ، ایک اے کے سیریز کی رائفل، گولیوں کے ساتھ دو پستول برآمد کیے گئے ہیں۔”قبل ازیں پونچھ کے گلپور علاقے میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا”گروپ کو چیلنج کیا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ کی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دراندازوں میں سے ایک کو چوٹیں آئی ہیں،‘‘ انہوں نے کہا-