ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج حالیہ دنوں نیٹ امتحان میں زندگی کے کٹھن حالات کے باوجود بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب زیگام پلوامہ کے طالب علم عمر احمد گنائی کو دفتر میں دعوت دیکر ان کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں انعام سے نوازا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس عظیم کامیابی پرعمر اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمر کے اس کی غیر معمولی کامیابی سے اور طالب علموں کو آگے نکلنے میں مدد فراہم ہوگا ۔خیال رہے مزکورہ طالب علم والدین کو گھر چلانے میں میں مدد کے لئے پنٹر کا کام کرتا تھا ۔اور ان کی کامیابی کو نہ صرف جموںو کشمیر بلکہ ملک سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔