جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

 ملک کے 77ویں یوم آزادی کومنانے کےلئے جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے دی خصوصی تقریبات کو حتمی شکل

امسال بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں سب سے بڑی تقریب  لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،پریڈ پرسلامی لیں گے:ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز

by Srinagar Mail
10/08/2023
A A
اراضی بے دخلی مہم: انتظامیہ ایل جی کی ہدایات پر سختی سے عمل کرے: ڈی سی سری نگر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۰۱،اگست :: 15،اگست2023کومنائے جانے والے بھارت کے77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے تقریبات کو حتمی شکل دی ہے ،اورامسال جموں وکشمیرمیںیوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب تاریخی بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔اسکے علاوہ مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں بڑی تقریب ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔خیال رہے وسیع تر ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے ایک حصے کے طور پر اس سال کے جشن آزادی کا موضوع’قوم سب سے پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے“ ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرمیں ملک کے77ویں یوم آزادی کومنانے کیلئے سری نگراورجموں شہر کے علاوہ سبھی20اضلاع میں انتظامات اور تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔جموں وکشمیر پولیس ،آئی ٹی بی پی ،سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی اداروں کے چاک وچوبنددستے یوم آزادی کے موقعہ پرہونے والے پریڈمیں حصہ لیںگے جبکہ اسکولوں کے بچے بچیاں اوراین سی سی کیڈٹ بھی یوم آزادی کے پریڈوںکی شان میں چارچاند لگائیں گے ۔پولیس ودیگرسیکورٹی اداروںنے پریڈمیں شامل ہونے والے افسروں اورجوانوںکا انتخاب کرلیا ہے ،اوراب دستوںکو ضروری تربیت دی جارہی ہے ۔اسی طرح پریڈمیں شامل ہونے والے این سی سی کیڈیٹوں اور اسکولی طلباءوطالبات کو بھی تربیت دی جارہی ہے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد،جو ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،نے جمعرات کو بتایاکہ امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیںمنعقد ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے یہاںنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بطور مہمان خصوصی کے قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ 15،اگست 2023کو بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب کے موقعہ پرہونے والے خصوصی مارچ پاسٹ اور پریڈمیں جموں وکشمیر پولیس ،دیگر سیکورٹی اداروں اور این سی سی کیڈیٹوںکے دستوں کیساتھ ساتھ اسکولی بچوں اور بچیوںکے دستے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔حکام نے اُمیدظاہر کی کہ امسال یوم آزادی کی تقریب میں بڑی تعدادمیں عام شہری شرکت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے عام شہریوںکو یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی 77ویںیوم آزادی کی تقریب کے دوران پولیس اور دوسرے فورسزکے جوانوں مختلف قسم کی کرتب بازی کامظاہرہ کریں گے جبکہ فنکاروں اور گلوکاروںکی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں بڑی تقریب ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ضلع سطح کی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر قومی پرچم لہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی لیں گے
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بڈگام اور بارہمولہ میں پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروئیاں

Next Post

انتظامیہ کی جانب سے اونتی پورہ میںمیں ترنگا ریلی کا میابی کے ساتھ منعقد کی

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
انتظامیہ کی جانب سے اونتی پورہ میںمیں ترنگا ریلی کا میابی کے ساتھ منعقد کی

انتظامیہ کی جانب سے اونتی پورہ میںمیں ترنگا ریلی کا میابی کے ساتھ منعقد کی

اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کی جائے گی:امیت شاہ

مودی حکومت نے کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے کام کیا: امیت شاہ

اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے مزدوروں کے بچوں 831500حق میں واگزا ئے۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail