نمائندے سے
اونتی پورہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس اورسیول انتظامیہ نے جمعہ کے روز میری مٹی میرا دیس کے تحت ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پولیس ضلع اونتی پورہ سے تعلق رکھنے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں ،ہائر سکنڈری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ریلی اونتی پورہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لانز نے شروع کی گئی ہے جو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی ہے ۔۔تقریب میں شریک طلباءو دیگر لوگوں نے ہاتھوں میں قومی پر چم اٹھائے تھے اور جوش و خروش کے ساتھ افسران کے ساتھ ساتھ تیز قدم سے چل رہے تھے ۔علاقے میں سخت دھوپ کے باجود یہاں اس ریلی میں موجود لوگوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں دیکھنے کو ملی ۔اس دوران پرانے ہائی وے پر کئی مقامات پر محکمہ جل شکتی نے پانی کے ٹینکر بھی دستیاب رکھے تھے جہاں لوگوں نے سخت گرمی میں پیاس بجھائی ہے ۔جبکہ ایمولنس گاڑیوں کا بھی ریلی میں بہتر انتظام کیا گیا ہے ۔جبکہ کئی بچے ترنگے کے ساتھ اپنی الگ الگ تصاویر بھی کچواتے نظر آئے ہیں ۔اس ریلی میں شرکت کے لئے صبح سویرے سے سکولی بچوں نے پہنچ ناشروع کیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم،ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر شال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحیٰ نقاش اس میگا ترنگا ریلی کی قیادت کی ہے ۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ” میری ماٹی میرا دیش“مہم کا آج تیسرا دن ہے اور اس میں کئی اور پروگراموں علاوہ اس میں ترنگا ریلی بھی شامل تھی جس کو یہاں پولیس لائنز اونتی پورہ سے آئی یو ایس ٹی تک نکالا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ہے ۔