نمائندے سے
ترال//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحیٰ نقاش نے آج سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں محکمہ مال کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی ہے ۔جس میں محکمے افسران اور فیلڈ عملے نے شرکت کی ہے ۔یہ میٹنگ بلاک آفس آری پل میں منعقد کی گئی ہے جس میںسرکاری اراضی اور شاملات اراضی پرناجائز قبضے،آن لائن ریکارڑ کی تصیح،گرداواری،آن لائن خدمات کے بارے میں محکمے کے ملازمین سے مفصل جانکاری حاصل کی ہے۔میٹنگ میں تحصیلدار ترال،آری پل،نائب تحصیلدرار ڈاڈسرہ،اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے







