اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری کی 25 سالہ یاد گاری تقریب میں شرکت کی

کہا، پبلک لائبریریاں نہ صرف علم ، تحقیق ، نئے خیالات اور نقطہ نظر کا ذخیرہ ہیں بلکہ کمیونٹی کے احساس اور جامعیت کو فروغ دیتی ہیں ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری مقامی کمیونٹی کیلئے تعلیم اور فکری تحریک کا ذریعہ رہی ہے جو ہر عمر کے گروپوں بالخصوص نوجوانوں کی خدمت کرتی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
01/09/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری کی 25 سالہ یاد گاری تقریب میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

غازی آباد/یکمستمبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری غازی آباد کی 25سالہ یاد گاری تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری سے وابستہ لوگوں کو مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ لائبری مقامی کمیونٹی کے لئے تعلیم اور فکری تحریک کا ذریعہ رہی ہے جو ہر عمر کے گروپوں بالخصوص نوجوانوں کی خدمت کرتی ہے۔اُنہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل اِنٹلی جنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لائبریریاں ہمیشہ علم کاگہوارہ رہیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” پبلک لائبریریاں متعلقہ رہیں گی اور ڈیجیٹل دور میں ترقی کرتی رہیں گی کیوں کہ یہ نہ صرف علم ، تحقیق،نئے خیالات نقطہ و نظر کا ذخیرہ ہے بلکہ کمیونٹی کے احساس اور جامعیت کو بھی فروغ دیتی ہے۔“اُنہوں نے تقریب میں جموںوکشمیر کے لوگوں کو لائبریریوں تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی کوششوں کا بھی اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں اور جموںوکشمیر یوٹی کے چھوٹے قصبوں جیسے اَضلاع میں لائبریریاں قائم کرنے اور اَپنی لائبریریوں کو اِی۔ لرننگ اور کونسلنگ مراکز کے طورپ رتیار کرنے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج اِن مراکز سے ہمارے نوجوانوں کو 3.5کروڑ اِی ۔ کتابیں دستیاب کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ بانڈی پورہ کے اراگام گاﺅں کو ملک کے پہلے کتابی گاﺅں میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک میوزیم او رلائبریری کے ساتھ ایک ثقافتی مرکز بھی گریز میں کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والے درد شِن قبائلی کمیونٹی کے لئے وقف کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نادر مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن نوجوانوںکو جموںوکشمیر اور ملک کی تاریخ اور ثقافتی ورثے سے جوڑ رہی ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری میں قائم بُک بینک کا اِفتتاح کیا۔ یہ پورے سیشن میں طلباءکو مختلف مضامین پر مفت کتابیں فراہم کرے گا۔لائبریری کے 25سالہ سفر کو بیان کرنے والی ایک یاد گاری اِشاعت بھی جاری کی گئی۔اِس موقعہ پرممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا ڈاکٹر انیل اَگر وال ، میئر غازی آباد میونسپل کارپوریشن محترمہ سنیتا دیال ، چیئرمین یشو د اسپر سپیشلٹی ہاسپٹل ڈاکٹر دنیش اروڈہ ، کسٹوڈین ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری بلیشور تیاگی اور دیگر معززین موجود تھے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پلوامہ میں ” آزادی کا امرت موہتسو‘ کے سلسلے میں ’ طلباءکے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد

Next Post

ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق ہفتہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کرالہار میں بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Related Posts

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

Next Post
ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق ہفتہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کرالہار میں بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق ہفتہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کرالہار میں بیداری ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

گاندربل میں آیوشمان بھاوا کا اِفتتاح کیا ، بیداری پروگرام کااِنعقاد کیا اور

گاندربل میں آیوشمان بھاوا کا اِفتتاح کیا ، بیداری پروگرام کااِنعقاد کیا اور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے کولگام میں آیوشمان بھاوامہم کا آغاز کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے کولگام میں آیوشمان بھاوامہم کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail