منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

دہشت پسندوں اور دہشت کے حامیوں کو اپنے گھروںمیںپناہ نہ دیں، بس اتناکرﺅ اورآرام سے بیٹھو،اہلیان سوپور سے لیفٹنٹ گورنر کی تلقین

دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی کمرتوڑنے کیلئے جموں وکشمیرکی انتظامیہ پُرعزم تنازعات سے فائدہ اُٹھانے والوں سے نمٹنے کیلئے JKP اور دیگرسیکورٹی فورسز کافی :ڈاک بنگلہ سوپورمیں منعقدہ تقریب سے منوج سنہا کاخطاب

by Srinagar Mail
07/09/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ہریش چندر تیاگی پبلک لائبریری کی 25 سالہ یاد گاری تقریب میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سوپور:۷،ستمبر: : جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اہلیان سوپور سے اپیل کی کہ وہ دہشت پسندوں اوردہشت کے حامیوں وساتھیوں کو اپنے گھروں میں کوئی جگہ نہ دیں ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی کمرتوڑنے کیلئے انتظامیہ پُرعزم ہے اوریہ کہ دہشت گردوں ،اُن کے حامیوں اور تنازعات سے فائدہ اُٹھانے والوں سے نمٹنے کیلئے جموں وکشمیرپولیس اور دیگرسیکورٹی ایجنسیاں اپنی کارروائیوںمیں مصروف عمل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈاک بنگلہ سوپورمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے اورتنازعات کے منافع خوروں کیساتھ سختی سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے ،جنہوںنے پچھلی کئی دہائیوںکے دوران اپنی تجوریاں بھریں اورعام آدمی کو تکلیف میں چھوڑ دیا۔منوج سنہا نے سوپور اورباقی جموں وکشمیر کے باشندوں پرزوردیاکہ وہ دہشت گردوں اوراُن کے حامیوں وساتھیوںکوکسی قسم کی کوئی پناہ نہ دیں ۔انہوںنے لوگوں سے کہاکہ بس اتناکرﺅ اورآرام سے بیٹھو ،باقی پولیس اور سیکورٹی فورسز پرچھوڑ دﺅ۔انہوںنے کہاکہ ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز،انتظامیہ کے مکمل تعاون سے دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کو جموں وکشمیر سے ختم کرنے کویقینی بنائیں گی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،جب تک دہشت گردی کی ریڑھ کی ہڈی کوتوڑانہیں جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ تنازعات کے منافع خوروں یعنی تنازعات سے فائدہ اُٹھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے بھی پُرعزم ہے ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ جوکوئی بھی دہشت گردی کوایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اورعام آدمی کوتکلیف میں ڈالتے ہیں،اُن کو بخشانہیں جائے گا بلکہ اُن کو قانون کاسامنا کرنا پڑے گا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ سوپورکو’قندھار‘کانام کس نے دیا،جو1970تک ایک مشہورکاروباری مرکز تھا؟۔انہوںنے کہاکہ اسکے ذمہ داروں نے سوپور کے عوام اورآنے والی نسلوں کیساتھ بڑی ناانصافی کاارتکاب کیا ہے،اسلئے اُن کو اپنے گناہوںکا حساب بھی دینا پڑے گا،اور گناہوںکی سزابھی بھگتنا پڑے گی ۔منوج سنہا نے کہاکہ وزیراعظم مودی جی کی زبردست حمایت سے جموں وکشمیرکی انتظامیہ سوپورکی شان کودوبارہ زندہ کرنے کویقینی بنائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایشیاءکی سب سے بڑی فروٹ منڈی ہونے کے باوجود سوپورکوکئی دہائیوں تک ناانصافی کاسامنا کرنا پڑا،لیکن ہم اسبات کویقینی بنائیں گے کہ سوپور ملک کاایک ماڈل ٹاﺅن بن کر اُبھرے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ عظیم کشمیری شاعر مہجور نے ایک بارکہاتھاکہ ’اگر مسلمان دُودھ ہے توہندﺅچینی (شکر) ہے “۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سوپورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جاناجاتاتھا اورہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ یہ جلد اس جگہ پرواپس آجائے ۔لیفٹنٹ گورنر نے میونسپل کونسل سوپورکی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہاںکی میونسپل کونسل سوپورشہرکو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بہت اچھا کام کررہی ہے ۔انہوںنے تاہم کہاکہ جب تک عام آدمی بیدار نہیں ہوتااوراپنا کردار ادانہیں کرتا،سڑکوں پر غیر ملکی ساختہ ماربل استعمال کرنے کاکوئی مزہ نہیں ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم یہاں ترقی کوسیاست یافائدے کیلئے نہیں بلکہ اپنے دھرم کے طورپریقینی بنارہے ہیں ۔لیفٹنٹ گورنرنے ناجائز دولت سے اپنے لئے عیش وآرام بہم رکھنے والوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگ VIPنہیں ہوسکتے ہیںبلکہ اصلVIPتو عام لوگ ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہاں VIPکلچر کوفروغ دیاگیا ہے لیکن ہمارے جموں وکشمیر کے ہر ضلع اور ہرعلاقے کاہرشہری VIPہے ،اور ہم اس معاملے میںکوئی امتیازنہیں کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر کے ہمراہ اے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈی جی پی کشمیر وجے کمار ،صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری ،ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر ،صدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار اور چیئرپرسن ڈی ڈی سی بارہمولہ سفینہ بیگ بھی تھیں۔ڈاک بنگلہ سوپورمیں منعقدہ اس تقریب کااہتمام میونسپل کونسل سوپورنے کیا تھا جبکہ صدر میونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار نے تقریب میں بطور میزبان کے فرائض انجام دئیے
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بدعنوانی سے پاک جموں وکشمیر موجودہ انتظامیہ کامشن اور اہم ترین ترجیح:چیف سیکریٹری کورپشن کے معاملے میں کسی کوکوئی استثنیٰ نہیں

Next Post

سیاحتی مقام دوھ پتھری میں موبائل کی رنگ پہلی بار بج گئی

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

سیاحتی مقام دوھ پتھری میں موبائل کی رنگ پہلی بار بج گئی

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

چناب ویلی کوبہت جلدملی ٹنسی سے پاک بنایا جائے گا:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail