اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں و کشمیر میں ماضی کی حکومتوں کے بدعنوانی کے طریقوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ہے: لیفٹیننٹ گورنر

انتخابات مناسب وقت پر ہوں گے فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے۔ جموں و کشمیر نے گزشتہ 3 سالوں میں 75 سالوں کے مقابلے میں مثبت تبدیلی دیکھی: منوج سنہا

by Srinagar Mail
11/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر11 ستمبر جموں کشمیر میں رشوت خوری نظام کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کے اقدامات کے بیچ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے ذریعے قائم اور پروان چڑھنے والی بدعنوانی کی روایت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے جبکہ بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو زور دے کر کہا کہ خطے نے پچھلے75 سالوں کے مقابلے پچھلے 3 سالوں میں مثبت تبدیلی کا تجربہ کیا ہے۔کنونشن سینٹر سری نگر میں JAKFAS جریدے کے افتتاحی ایڈیشن کے اجراءکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عام آدمی کو بااختیار بنانے کے لیے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا۔بدعنوانی کی بنیاد پر چلنے والے نظام کو منہدم کر دیا گیا۔ اب عام آدمی نظام میں شفافیت کے ساتھ بااختیار محسوس کرتا ہے۔ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوا۔ جے اینڈ کے بینک، جو اب تاریخ لکھ رہا ہے، کو بھی پچھلی حکومتوں کے دوران نقصان اٹھانا پڑا تھامنوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عام آدمی کو بااختیار بنانے کے لئے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ہے اورجموں و کشمیر کی پچھلی حکومتوں نے بڑے پیمانے پر جس بدعنوان طرز عمل کو بلا روک ٹوک قائم کیا تھا اور بدعنواںی نظام کی مکمل پرورش کی تھی تاہم جموں و کشمیر کے موجودہ نظام نے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔کے این ایس نمائندے کے مطابق کہ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے "کے آئی سی سی” سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ”بدعنوانی کی بنیاد پر کام کرنے والے نظام کو منہدم کر دیا گیا ہے اور اب عام آدمی اس نظام میں شفافیت کے ساتھ خود کو بااختیار محسوس کررہا ہے جبکہ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کو نہ صرف جوابدہ بنا دیا گیا ہے بلکہ انکے خلاف کاروائیاں بھی ہورہی ہے۔ایل جی سنہا نے مزید کہاکہ "جے اینڈ کے بینک کی کارکردگی اب اطمینان بخش ہے اور جموں کشمیر بینک ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہی ہے کہ پچھلی حکومتوں کے دوران مزکورہ ادارے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ایل جی سنہا نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات مناسب وقت پر ہوں گے اور”مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے فلور پر کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کرے گا اور ساتھ ہی میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو یقین ہے کہ 80فیصد لوگ ووٹ ڈالے گے۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ جب تک نریندر مودی وزیراعظم ہیں تب تک بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ان لوگوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ بنانے کے بعد یوپی واپس آئیں گے: ایل جی منوج سنہا

Next Post

اب سری نگر جموں شاہراہ پر روزانہ غیر محدود ٹریفک کی نقل و حرکت ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اب سری نگر جموں شاہراہ پر روزانہ غیر محدود ٹریفک کی نقل و حرکت ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر

ڈورو شاہ آباد ترائمیر لیگ جاری

ڈورو شاہ آباد ترائمیر لیگ جاری

کشمیری میڈیا کو بدنام کر نے سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر جے کے پی سی برہم

کشمیری میڈیا کو بدنام کر نے سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر جے کے پی سی برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail