سید اعجاز
ترال//ایکسچینج فار میڈیا گروپ کی جانب سے 40انڈر40میڈیا ایوارڈس 2022کیلے وادی کشمیر کے 4 اردو صحافیوں کو اس نیشنل ایوار ڑ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ان صحافیوں میں محمد۔اشرف ساکن کولگام (ای ٹی وی بھارت،جموں بیورو)، اعجاز احمد ساکن پلوامہ (تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا) اور بشارت رشید ( آن لائن ایڈیٹرسرینگر میل)ساحل اقبال ساکن کوکر ناگ اننت ناگ کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان چاروافراد کو مبتخب ہونے پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن ترال نے اپنے ساتھی بشارت رشید کو ایوارڈ کے لئے مبتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ادھر روز نامہ سرینگر میل کے عملہ ادارات نے بھی بشارت رشید کو مبارک باد پیش کی ہے ادھر انجمن اردو صحافت نے بھی اپنے ایک بیان میں سبھی صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے امید کرتی ہے کہ یہ اصحاب صحافتی اصولوں اور اقدار کی راہ پر گامزن رہیں گے۔ خیال رہے اس تقریب کا انعقاد 29ستمبر2023کو دہلی کے انٹرنیشنل سینٹر،لودھی روڈ میں دن کے12بجے ہورہا ہے،جہاں پر 40صحافیوں کو اعزازات سے نوازا جاے گا۔