سری نگر28ستمبر محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈسٹرکٹ کولگام میں لڑکیوں کے لیے صوبائی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی ہوا ہے جس کا انعقاد جوئنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کشمیر کر رہا ہے جو 22 ستمبر سے جاری تھا ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولگام وقار احمد گری نے آخری نے آخری مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اسے پہلے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کولگام اور کپوارہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں کپوارہ نے کولگام کو میچ میں شکست دی تھی دوسرا سیمی فائنل بڈگام اور سرینگر کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں سرینگر کو میچ میں شکست ہوئی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعرات کوکھیلا گیا، کپوارہ نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں کپوارہ کی ٹیم نے مققرہ پندرہ اوروں میں 149رنئز بنائے اور انکے چار کھلاڑی آوٹ ہوگئے، جواب میں بڈگام کی پوری ٹیم 14.3 اوروں سو رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی، اس طریقے کپوارہ کی ٹیم نے صوبائی سطح انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19کا ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، اس سے پہلے کولگام نے انڈر17 گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا کپوارہ ٹیم کی جانب سے نصرت نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیر آف دی ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ پلیر آف دی میچ کا کا اعزاز اپنے نام کیا،یاد رئے یہ صوبائی سطح کرکٹ ٹورنامنٹ 22 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور آج پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا، مہمان خصوصی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولگام وقار احمد گری و مہمان زی وقار تحصیلدار ہیڈکوارٹر علی محمد نے کھلاڑیوں و ہلھت ڈیپارٹمنٹ،جموں و کشمیر پولیس،آفشلئز کو انعامات و اسناد سے نوازا، اس ٹورنامنٹ میں زونل فیزیکل ایجوکیشن آفسر ان جن میں زیڈ پی ای او عبدل حمید شان، عبدل مجید وانی، خرشید احمد ڈار، نسار احمد وانی و مقامی لوگ و محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کے ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے