بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جب نوجوان "امن،خوشحالی اور نظم و ضبط” کے راستے پر چلیں گے تو قوم خود بخود ترقی کریں گا۔صدر مرمو

صدر مرمو نے اپنی تقریر کا آغاز ”یہ چھہ موج کشمیر“ سے کیا جس پر کنووکیش ہال تالیوں سے گونج اٹھا

by Srinagar Mail
11/10/2023
A A
جب نوجوان "امن،خوشحالی اور نظم و ضبط” کے راستے پر چلیں گے تو قوم خود بخود ترقی کریں گا۔صدر مرمو
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر11 اکتوبر،:  : صدر ہند دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ جب نوجوان”امن، خوشحالی اور نظم و ضبط” کے راستے پر چلیں گے تو قوم خود بخود خوشحال اور ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر یونیورسٹی کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہوں گی تاکہ معاشرے میں تبدیلی آئے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کہ کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ قوم اس وقت مزید ترقی کرے گی جب زیادہ سے زیادہ نوجوان امن اور چین (امن اور خوشحالی) کی پیروی کریں گے۔ کانووکیشن ہال کے اسٹیج سے تالیوں کی گونج میں صدر نے کہا کہ”جب نوجوان نظم و ضبط کی پیروی کریں گے تو قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی.”صدر مرمو نے اپنی تقریر کا آغاز ”یہ چھہ موج کشمیر“ سے کیا اور ہال میں موجود طلبا اور دیگر شخصیات نے زبردست تالیاں بجائیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں یہاں آ کر خوش ہوں، میں مختلف کانووکیشنز اور ملک کے مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں میں گئی ہوں لیکن میں نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ کیمپس دوسروں سے بہت زیادہ خوبصورت ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی کو ماضی میں بھی حضرت بل کا فیض حاصل رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ 2023 میں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور سماجی خدمات میں حصہ لینے والے ایک مقامی لڑکے کفایت اللہ کو نئی دلی کے راشٹرپتی بھون میں وارڈ دینے پر خوش ہوئی تھی۔صدر مرمو نے کہا کہ "میں کشمیر یونیورسٹی کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی حصہ لیتے ہوئے دیکھنا چاہوں گی تاکہ معاشرے میں تبدیلی آئے”. کے این ایس نمائندے کے مطابق کہ462 طالب علموں میں سے 21 ٹاپرز میں گولڈ میڈل تقسیم کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ”مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹاپ کرنے والوں میں 55فیصد لڑکیاں ہیں اور مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری لڑکیاں اور خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔آج کے ایوارڈ یافتہ ہمارے لئے تصویر اور تقدیر ہیں۔انہوں نے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو قدرتی تحفے سے نوازا گیاہے جبکہ انہوں نے کشمیری کہاوت کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ”آن پوشے تیلی وان پوشے”،اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہاں پر نوجوانوں کو اپنا قلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی ہمالیین گلیشیئرز کی حفاظت کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ کئی محاذوں پر تحقیق کا سلسلہ بڑے پیمانے پرجاری ہے۔صدر مرمو نے جموں و کشمیر کو قومی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر سبقت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جبکہ انہوں نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے بہتر مستقبل کی خواہش کی۔ نمائندے کے مطابق کہ اس سے قبل صدر مرمو کشمیر پہنچیں اور ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کا استقبال کیا اور بعد میں وہاں پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ سرینگر ہوائی اڈے سے وہ جنگی یادگار پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سری نگر میں فوج کے 15کور ہیڈکوارٹر تک پہنچی۔ صدر مرمو ایک رات کےلئے سرینگر میں قیام کریں گی اور دن میں وہ مقامی قبائلی گروپوں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق کہ صدر جمہوریہ راج بھون سرینگر میں ان کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح صدر جموں کے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی کے لئے روانہ ہوں گی اور وہاں پر وہ تعمیر شدہ پاروتی بھون اور اسکائی واک کا افتتاح کریں گی۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ کشمیر یونیورسٹی کے کنوکیش ہال میں انکے ہمراہ پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ ترین افسران بشمول ڈی جی پی دلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی وجے کمار، اسپیشل ڈی جی (سی آئی ڈی) آر آر سوین، ایس ایس پی سری نگر راکیش بھلوال، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بڈوری ،وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی نیلوفر خان ،ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجازاسد، میئر ایس ایم سی جنید متو، وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور کشمیر یونیورسٹی کے اعلی افسران ،پرفسرز اور طلبا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

29واںنیشنل تھنگتا چمپئن شپ2023:

Next Post

نو جوان صحافی بشارت رشیدرشتہ ازدواج سے منسلک

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
نو جوان صحافی بشارت رشیدرشتہ ازدواج سے منسلک

نو جوان صحافی بشارت رشیدرشتہ ازدواج سے منسلک

ٹائی ٹنزگولڈ کپ ایڈیشن سیکنڈ کے اننت ناگ میں شبانہ مقابلے جاری

ٹائی ٹنزگولڈ کپ ایڈیشن سیکنڈ کے اننت ناگ میں شبانہ مقابلے جاری

صدرِ جمہوریہ ہند نے شری ماتا ویشنودیوی مندر کا دورہ کیا

صدرِ جمہوریہ ہند نے شری ماتا ویشنودیوی مندر کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail