بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں جے کے پی کے ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

دہشت گردی اِنسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کا بنیادی مقصد اَمن ، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہرقسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
18/10/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی شیری بارہمولہ میں جے کے پی کے ریکروٹ کانسٹیبلوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

بارہمولہ/18اکتوبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے 16ویں بیسک ریکروٹمنٹ ٹریننگ کورس (بی آر ٹی سی) کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت کی جو سبسڈری ٹریننگ سکول (ایس ٹی سی)شیری بارہمولہ میں منعقد ہوئی۔
ٹریننگ سکول میں کل 510 بھرتی کانسٹیبلوں نے اپنی سخت تربیت مکمل کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کیڈٹوں کو مُبارک باددی اورانہیں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ اَپنی ذمہ داری نبھانے کی ترغیب دی۔
اُنہوں نے کہا،” جموں و کشمیر پولیس نے ہمیشہ غیر متزلزل حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔میں جموں و کشمیر پولیس کے بہادروں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم ان کے بے لوث جذبے اور قربانیوں کے لئے شکر گزار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور جموںوکشمیر یوٹی میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی مساوی سماجی و اِقتصادی ترقی اور معاشرے کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنانے کی بنیاد ہے۔ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تخریبی قوتوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اور قانون کی حکمرانی کے سختی سے عملانے خوف سے پاک جموںوکشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گردی اِنسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کا بنیادی مقصداَمن ، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کوختم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں جموں کشمیر میں موجودہ اَمن اور تبدیلی کے بارے میں بھی بات کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ صنعتی سرمایہ کاری، مجموعی ترقی، خوشحالی معاشرے میں اَمن اور ہم آہنگی کی پیداوار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اَمن نئے مستقبل کی تشکیل کرتا ہے، شمولیت کے اَصول کو فروغ دیتا ہے اور نوجوان نسل کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے ضروری ذرائع فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئی بھرتیاں ملک کی سب سے بہادر پولیس فورس کی شاندار وراثت کو آگے بڑھائیں گی اور اَمن کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیںگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سلامتی کے نئے چیلنجوں کے لئے جدید دور کی پولیسنگ کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے تصور کردہ سخت اور حساس ، جدید اور نقل و حمل، الرٹ اور جواب دہ ، تکنیوسیوی اور ٹرینیڈ سمارٹ پولیسنگ وقت کی ضرورت ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ ہمیں اَپنی اِجتماعی قوت ارادی اور سخت محنت سے اپنے تہذیبی ورثے کی حفاظت کرنی چاہیے اور ایک مضبوط اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی تعمیر کرنی چاہیے۔ ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے پاس آو¿ٹ ہونے والے کانسٹیبلوں کو جموں کشمیر پولیس فورس کا اٹوٹ انگ بننے پر مُبارک باد دی۔
پرنسپل ایس ٹی سی شیری محمد ماجد ملک نے تربیتی پروگرام اور تربیتی کورس کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے رسمی سلامی لی اور پولیس اہلکاروں کی شاندار پریڈ اور مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ اُنہوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ کانسٹیبلوں کو بھی مُبارک باد پیش کی۔پاسنگ آﺅٹ کانسٹیبلوں سے اَپنے فرائض ایمانداری اور اِنتہائی حساسیت کے ساتھ سر اَنجام دینے کا حلف لیا گیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پولیس محکمہ میںہلکا سا پھیر بدل آشیش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

Next Post

جی20کے بعدغیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد اضافہ:ایل جی منوج سنہا

Related Posts

ملک ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی شکر گزار رہے گی:وزیر اعظم نرندر مودی

ملک ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی شکر گزار رہے گی:وزیر اعظم نرندر مودی

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحدپرپاکستانی فوج کی گولہ باری اور اندھادُھند فائرنگ

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحد پر کشیدگی برقرار

Next Post
جی20کے بعدغیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد اضافہ:ایل جی منوج سنہا

جی20کے بعدغیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 350 فیصد اضافہ:ایل جی منوج سنہا

طلباء کے لیے جز وقتی ملازمتوں کا نفاذ وقت کی ضرورت: این سی ڈی سی

طلباء کے لیے جز وقتی ملازمتوں کا نفاذ وقت کی ضرورت: این سی ڈی سی

وادی کشمیرمیں پولیس یاد گاری دن کے حوالے سے متعدد تقریبات کا انعقاد

وادی کشمیرمیں پولیس یاد گاری دن کے حوالے سے متعدد تقریبات کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail