سری نگر22 نومبر , شدید سردی،دھند بچوں اور والدین کے سرمائی تعطیلات کے مطالبات کے بیچ صوبائی کمشنر کشمیر نے بدھ کے روز کہا کہ کہا کہ وادی کشمیر کے تعلیمی اداروں کے لئے بہت جلد سرمائی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روزسردی کی شدت میں صبح اور شام میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران یہاں دھند کی وجہ سے بھی بچوں گھروں سے باہر نکلنے میں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس دوران والدین اور خود بچے بھی سرکامائی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہیں ۔جبکہ گزشتہ کئی روز سے اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم ہے ۔ادھرصوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا با قاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدتے موسم کے پیش نظر اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار یہاں بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جس طرح سے موسم بدل رہا ہے تو اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا با قاعدہ اعلان ایک دو دن میں کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ایک ساتھ چھٹی نہیں کی جائے گی بلکہ مرحلہ وار تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا اورہم اس پر سنجید گی سے غور کر رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسکول سیشن اور بورڈ امتحانات کا دھیان رکھا جاتا ہے۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ چھٹی کا اعلان کرنا آسان کام ہے لیکن ہمیں یہ بات بھی زیر غور رکھنا پڑتی ہے کہ بچوں کا تعلیمی سیشن متاثر نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ اسکولوں میں گرمی کے انتظامات ہیں لیکن کچھ ایسے بھی اسکول ہیں جن میں گرمی کا بندوبست نہیں ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے گزشتہ سال مارچ سیشن کے تحت امتحانات لئے گئے تھے جو کشمیر میں اپنی نوعیت کا ایک الگ تجربہ ہے۔






