کولگام /14 دسمبر2023ئکمشنر سیکرٹری فلوری کلچر، باغات اور پارکس شیخ فیاض احمد نے آج کولگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںدیوسر میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں شرکت کی۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے سی آر میر امتیاز العزیز، اے سی ڈی محمد عمران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔اِس تقریب میں عوام کی بھر پور شرکت بھی دیکھنے میں آئی۔