منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

موجودہ ادبی منظر نامے پر مابعد جدید رجحان کا بول بالا

شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ میں مشتاق صدف کا اظہار خیال

by Srinagar Mail
16/12/2023
A A
موجودہ ادبی منظر نامے پر مابعد جدید رجحان کا بول بالا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر16/دسمبر(پریس ریلیز)عصر حاضر کے ادبی منطر نامے پر مابعد جدید رجحان کا بول بالا ہے۔ اس سے انکار ممکن نہیں۔ آنےوالی صدیوں میں بھی مابعد جدید رجحان اور مابعد جدیدتنقیدی رویے کا ہی سکہ چلے گا کیونکہ یہ رجحان کسی بھی نظریے کو حتمی نہیں سمجھتا۔یہ تکثیریت اور آزادی اظہار پر اصرار اور معنی پر بٹھا ئے گئے پہرے کو رد کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار کشمیریونیورسٹی کے تاریخی شعبہ اردو کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ بعنوان ” مابعدجدید تنقید : اظہار وامکان ” پیش کرتے ہوئے تاجک نیشنل یونیورسٹی ، دوشنبہ، تاجکستان میں وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف نے کیا۔ انہوں نے قاری اساس تنقید، بین المتونیت،تاریخیت، نئی تاریخیت، ساختیات، پس ساختیات، تانیثی تنقید،اکتشافی تنقید و امتزاجی تنقید پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نیزجدیدیت اور ترقی پسند نظریات کی خوبیوں اور خاتمے کے اسباب پر اظہار خیال کیا۔ مابعد جدید رجحان اور اس کے اطلاقی اور اظہاری رویوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مابعد جدیدیت نئے ذہنی رویے ، نئےثقافتی رویےاور نئی صورت حال سے وجود میں آئی ہے۔تخلیق کی آزادی اور ثقافتی تشخص پر اصرار اس کی بنیادی شناخت ہے۔یہ رجحان ادبی متن کو خودمختار تسلیم نہیں کرتا اور منشا? مصنف کوبھی رد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مابعد تنقید کا بنیادی حوالہ قرات اور قاری کا ردعمل ہوتا ہے اور قاری پر سوال اٹھانے والوں کو ما بعد جدید تنقید جواب دیتی ہے۔پروگرام کی ابتدا میں صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر عارفہ بشری نے مہمان مقرر ڈاکٹر مشتاق صدف کا بڑے سلیقے سے ایک بھرپور تعارف پیش کیا۔ جبکہ ڈاکٹر مشتاق حیدر نےبحسن وجوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ خطبہ کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ بھی چلا۔ آخرمیں ڈاکٹرذاکر نے بڑی خوبصورتی سے شکریے کی رسم ادا کی۔ اس انتہائی کامیاب اور بے حد معلوماتی توسیعی خطبے میں طلبا وطالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ اردو کی متعدد سرکردہ ادبی شخصییات مثلا ڈاکٹر ریاض توحیدی، داکٹرآصف ملک وغیرہ نے بھی اس میں شرکت کی۔نیزکئی دیگر اسکالرز نے اس کامیاب خطبے پر اظہار خیال بھی کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وکست بھارت سنکلپ یاترا سرینگر پہنچی

Next Post

ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکر یہ

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکر یہ

ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکر یہ

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

60 کروڑ غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی: امیت شاہ

جموں و کشمیر پولیس عام آدمی کے دل و دماغ سے خوف کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے: سپیشل ڈی جی آر آر سوین

اوروں کی اچھائی کے لئے کچھ سخت اقدامات بھی اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے:ڈی جی پی آر آر سوین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail