جموں / 03جنوری2024ئجموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس تاشی ربستن نے آج یہاں سینٹرل جیل کوٹ بھلوال میں ڈینٹل بیداری اور حفظان صحت کیمپ کا اِفتتاح کیا تاکہ جیل کے قیدیوں کے دانتوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔جسٹس تاشی ربستن کے ہمراہ ممبر سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی امت کمار گپتا تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دیپک کمار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اور چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں سنجے پریہار، سپراِنٹنڈنٹ، سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں وریندر بھٹ،پرنسپل اِندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج راکیش گپتا ،سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموں سمرتی شرما،سینئر میڈیکل آفیسر سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں ڈاکٹر پولی تھاپا ، چیف ایل اے ڈی سی جموں ایڈوکیٹ انیل شرما نے گرمجوشی سے جسٹس تاشی ربستن کا اِستقبال کیا۔ جسٹس تاشی ربستن کو رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔جسٹس تاشی ربستن نے اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج کی طرف سے جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور محکمہ جیل خانہ جات کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بیداری کم ڈینٹل حفظان صحت کیمپ کا اِفتتاح کرنے کے بعد کہا کہ دانتوں کی صفائی ہر شخص کے لئے یکساں طور پر ضروری ہے اوربیداری کی کمی کی وجہ سے لوگ عام طور پر دانتوں کے مسائل کو اہمیت نہیں دیتے ہیں اور یہ بیداری اور حفظان صحت کیمپ بالخصوص جیل کے قیدیوں کو درپیش دانتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔