جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گلمرگ گنڈولہ بلندی کی راہ پر گامزن

سال 2023ءکے دوران 108 کروڑ روپے کی آمدنی اور زائد اَز 10لاکھ سیاحوں کی سواری

by Srinagar Mail
04/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر / 04جنوری2024ئ گلمرگ گنڈولہ آمدنی اور سیاحوں کی تعداد دونوں کے لحاظ سے بلندی کی راہ پر گامزن ہے ۔گزرے ہوئے برس کے دوران دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں (10, 13, 458 ) نے گنڈولہ کی سواری سے لطف اُٹھایا جس سے جموںوکشمیر کیبل کار کارپوریشن نے گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران 108 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔یہ پچھلے سال 2022ءکے اعدادوشمار کے مقابلے میں حوصلہ افزا حد تک زیادہ ہے جس میں آمدنی کے طور پر 91کروڑروپے اور 8.50لاکھ سیاحوں کی سواری تھی ۔ مزید یہ کہ سیاح اس تجربے کو حقیقی اور دلکش قرار دیتے ہیں۔
جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن گلمرگ گنڈولہ کو چلاتی ہے اور اس کا اِنتظام کرتی ہے جسے کشمیر کی سیاحت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر بھارت کی سب سے مقبول روپ وے ہے اور 14,000 فٹ کی بلندی پریہ ایشیا کی سب سے اونچی آپریٹنگ کیبل کار ہے۔کارپوریشن نے بہتر آمدنی اور مہمانوں کے دوروں کے علاوہ گزشتہ برس کے دوران ٹکٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنا کر، متعدد حفاظتی ٹیسٹ کرکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گنڈولہ کے دوسرے مرحلے کی مرمت کرکے خدمات کی فراہمی کو بہترکیاہے۔گنڈولہ کی سواری کرنے والے سیاحوں کے پاس اِشتراک کرنے کے لئے یادگار تجربات ہوتے ہیں۔لندن سے تعلق رکھنے والے اَکشے جو اِن دِنوں گلمرگ میں چھٹیوں پر ہیں،نے کہا”یہ ایک حیرت انگیز سواری تھی۔ بُکنگ بغیر کسی رُکاوٹ کے تھی۔ میںگلمرگ گنڈولہ کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہرجگہ کے لوگوں کو مدعو کرتا ہوں ۔“گلمرگ کا پہلی بار دورہ کرنے والے ایک اور سیاح جوڑے شبھم اور اجت گلمرگ گنڈولہ کے دونوں مرحلوں پر اِنتظامات اور صفائی ستھرائی سے متاثر ہوئے۔ اِن تجربات کی بازگشت دہلی کے ایک اور کنبے نے بھی سنائی۔ویتنام سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کینٹران نے کہا،”گنڈولہ لوگ بہت ملنسار ہیں۔ میری بیٹی کو سردی لگ گئی اور ان لوگوں نے اس کی ہر ممکن مدد کی۔“ یہ سیاح ایک بار پھر اِس جگہ کا دورہ کرنے کے خواہشمند تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا

Next Post

جموںوکشمیر نے نیشنل وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ایوارڈز 2023 میں سونے کا تمغہ جیتا

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post

جموںوکشمیر نے نیشنل وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ایوارڈز 2023 میں سونے کا تمغہ جیتا

محکمہ سوشل ویلفیئر نے بریل ڈے منایا

محکمہ سوشل ویلفیئر نے بریل ڈے منایا

آرٹیکل 370 اور 35A جمہوری حکمرانی کی راہ میں رکاوٹ تھے:نائب صدر

آرٹیکل 370 اور 35A جمہوری حکمرانی کی راہ میں رکاوٹ تھے:نائب صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail