جموں / 04جنوری2024ئمحکمہ سماجی بہبود نے آج یہاں روپ نگر میں بصارت سے محروم کے رہائشی سکول میں لوئس بریل کی 215 ویں سالگرہ منائی۔ بصارت سے محروم افراد کے لئے بریل رسم الخط کے موجد کے یوم پیدائش کو منانے کا دن لوئس بریل ہر سال رہائشی گھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر اِدارے کے طلبا¿ نے سورج سنگھ، راہل کمار اور سنجے ودروہی نامی بہت سے سابق طلبا¿ کے ساتھ پرفارمنس دی جس میں گیت گانا، سکیٹس اور زندگی کی تاریخ اور لوئس بریل کی شراکت کے بارے میں مختصر بیانات شامل تھے۔کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا جو اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، نے بصارت سے محروم بچوں کے لئے لائبریری اور میوزک روم سمیت ہوم میں اِضافی سہولیات کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر شیتل نندا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ان بچوں کی تعریف کی جنہوں نے اِس ایونٹ میں حصہ لیا اور امرتسر میں منعقدہ قومی جوڑو چمپئن شپ میں تمغے بھی جیتے۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام بصارت سے محروم بچوں سے اپیل کی کہ وہ گھر میں موجودہ لائبریری کی سہولیت سے اِستفادہ کریں۔







