سرینگر//سٹاف کنٹین SMHSسرینگر کے مالک مظفر احمد خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔اس دوران مرحوم کے وفات مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال و جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے جموں و کشمیر کے یوتھ سیکرٹری منظور احمدگنائی نے مظفر احمد خان کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کنبے کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔انہوں نے بیان میں کہا مرحوم ایک انسان دوست شخصیت کے مالک ہونے کے سات ساتھ غریب پرور انسان تھے اور ہم ان کی انسانیت آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔اپنی پارٹی لیڈر نے بتایا انہوں نے اپنے کار بارمیں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو شامل کیا تھا اور انہیں روز گار فراہم کیا۔منظور گنائی نے ایک بیان میں کہا ان کے وفات کی خبر سن مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔انہوں نے مرحوم کے حق میں دعامغفرت اور سوگوار کنبے کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔۔۔