کپواڑہ / 05جنوری2024ئضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج ضلع میں کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اور ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ سینٹرز (اے آئی ایف سی) کے ہدف کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
چیف ایگری کلچر آفیسر کپواڑہ نے چیئر کوجانکاری دی کہ پی ایم کسان اِستفادہ کنندگان کی 16,000 درخواستیںوصو ل کی جارہی ہےں جس کے لئے ضلع کی تمام 385 پنچایتوں میں خصوصی کے سی سی ، پی ایم کسان کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ دونوں فلیگ شپ سکیموں کو صد فیصد ہدف پورا کیا جاسکے۔







