نئی دہلی / 04جنوری2024ئجموں و کشمیر یوٹی نے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ نیشنل ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) ایوارڈ تقریب کے دوران او ڈی او پی پہل کو فروغ دینے کے لئے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
اتما بھر بھارت اُتسو 2024 ءکے دوران منعقد ہ اس تقریب میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی)پہل میں غیر معمولی شراکت داروں کو تسلیم کیا جس میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے، بھرپور تنوع، فنکارانہ مہارت اور کاروباری جذبے کی نمائش کی گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) خالد جہانگیر نے جموںوکشمیر یوٹی کی جانب سے یہ ایوارڈحاصل کیا۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کو جموں و کشمیر یوٹی میں او ڈی او پی کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جس نے خطے سے او ڈی او پی مصنوعات کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔مزید برآں، جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع نے زرعی شعبے کے لئے ڈسٹرکٹ ایوارڈ کے زُمرے کے تحت کانسے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ اعزاز وَن ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) اَقدام میں ضلع کی قابل ستائش شراکت کو اُجاگر کرتا ہے بالخصوص باغبانی شعبے میں جس میں ایپل او ڈی او پی کی مصنوعات کے طور پر شامل ہے۔






