اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو دور کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو بورویل، ہینڈ پمپ، بجلی کی تقسیم کی لائنوں اور سکالرشپ، پنشن سکیموں جیسے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی

by Srinagar Mail
30/01/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ” ایل جی ملاقات“ میں شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کو دور کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/ 30جنوری2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بذریعہ ورچیول موڈ ” ایل جی ملاقات۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرینگ“ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سُنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات پرشفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں فوری کارروائی کریں۔زیادہ شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت میں شکایات پر فوری کارروائی کریں۔ متعدد درخواست دہندگان نے موقعہ پر ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،”جب شکایات، شکایات سے نمٹنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کی بات آتی ہے، تو افسروں کو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور شہریوں کو کی جانے والی کارروائی سے باخبر رکھنے ، جوابدہی کے معیار کو برقرار رکھنے اور ہمیشہ بہتری کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔“
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اس مہینے کے” ایل جی ملاقات “کے دوران ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر رام بن سے محمد اشرف ،سمبل گالا موگھلا راجور ی سے روہت شرما، منڈی پونچھ کے رہائشی محمد عارف، ڈوڈہ کے فردوس احمد، کزویرہ چاڈورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد اور فتح گڈھ اننت ناگ کے رہائشی محمد شفیع کی طرف سے دائر کی گئی شکایات جوجل شکتی، لیبر اینڈ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ بجلی کی ترقی سے متعلق ہے، اَزالہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی بات سُنیں اور بورویل ، ہینڈ پمپ ، بجلی کی تقسیم کی لائندوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات سننا سب سے مضبوط ستون ہے جس پر بہترحکمرانی کا انحصار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شہریوں اورملازمین کی مثالی شرکت کی بھی ستائش کی۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغرنے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام کی نظامت اَنجام دی۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ دورانِ بات چیت موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بی جے پی جموںو کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتے گی:محمد صادق خان

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے یوم شہدا¿ کے موقعہ پر بابائے قوم اور شہدا¿ کو خراج عقیدت پیش کیا

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے یوم شہدا¿ کے موقعہ پر بابائے قوم اور شہدا¿ کو خراج عقیدت پیش کیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے یوم شہدا¿ کے موقعہ پر بابائے قوم اور شہدا¿ کو خراج عقیدت پیش کیا

چیف جسٹس نے جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایکٹویٹی کیلنڈر 2024ءکی نقاب کشائی کی

چیف جسٹس نے جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایکٹویٹی کیلنڈر 2024ءکی نقاب کشائی کی

جے کے ٹی پی او نے یو پی آئی ٹی اِی ایکس 2024ءمیں حصہ لیا

جے کے ٹی پی او نے یو پی آئی ٹی اِی ایکس 2024ءمیں حصہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail