شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 7 مسافروں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق اوڑی کے بونیار علاقے میں بدھ کے روز بعد دو پہرایک اور لوڈڈ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری اور حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار15مسافر مر و زن شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور نذدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاںزخمی7مسافرہسپتال پہنچاتے ہی دم توڑ بیٹھے ہیں جبکہ اس حادثے میں8دیگر افراد زخمی ہوئے ہیںجن کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے جن میں سے3کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر بونیار اڑی ڈاکٹر خورشید احمد خان نے بتایا کہ سات لاشیں بونیار پی ایچ سی میں پڑی ہیں اور آٹھ شدید زخمیوں کو جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا ہے جن میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے مہلوکین کی شناخت طاہرہ زوجہ ریاض احمد ،آمنہ دختر عبد الغنی،محمد مقبول شیخ ولداحمد شیخ،عبد الرحمان ولد فتح مقصود احمد ولد غلام رسول،،سروہ زوجہ محمد بخشی،سمینہ زوجہ عبد ل حمید شیخ کے طور کی ہے ۔جبکہ زخمیوں کی شناخت شبیر احمد،عبد الرزاق،خورشید احمد،شبیر احمد،جنید احمد،میمہ جان ،محمد شفی ،یاسر احمد کے طور کی ہے جن میں سے سبھی افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق، سڑک کی پھسلن حالت، حالیہ برفباری کی وجہ سے خراب ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر یہ حادثہ پیش آیا۔ گاڑی، جس میں 15 مسافر سوار تھے، اوور لوڈ تھی، جس کی وجہ سے واقعہ کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔حادثے کے فوری بعد جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، حکام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔اس دوران جموںو کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدری اور متاثرین میں امداد افراہم کرنے کا امطالبہ کیا ۔