شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے ماگام جنگل کے قریب چیرامونجی میں ایک مشترکہ تلاشی مہم میں، سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ہتھیاروں اور گولہ بارود اور دیگر جنگی سٹوروں کا ذخیرہ برآمد کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا، "آج ماگام، کپواڑہ کے قریب چیرامونجی میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن میں، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں گولہ بارود اور جنگی سازوسامان کی ایک اہم بازیافت ہوئی ہے۔”انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک قابل اعتماد ذریعے سے موصول ہونے والی انسانی انٹیلی جنس کا نتیجہ تھی۔ "ان پٹ کی بنیاد پر تلاش اور تباہ کرنے کا ایک پیچیدہ آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 9x UBGL گولے، 4x IED ریسیورز، 30x کمرشل گریڈ ڈیٹونیٹرز جو ان کی اصل فیکٹری پیکیجنگ میں رکھے گئے تھے، AK47 کے 138 راو¿نڈ، سنائپر کا ایک بھرا ہوا میگزین برآمد ہوا۔ رائفل، اے کے 47کے خالی راو¿نڈز اور 9 ایم ایم پستول کے 4 ایکس میگزین،” انہوں نے کہا۔