جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لفٹینٹ گورنر نے نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے باتچیت کی

میں چاہتا ہوں کہ نوجوان تبدیلی کی باگ ڈور سنبھالیں کیونکہ نوجوان ہی واحد طاقت ہے جو مستقبل پر مبنی ہے ، حقیقت سے ہم آہنگ ہے اور وکشت بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیتوں سے لیس ہے ۔ ایل جی سنہا

by Srinagar Mail
05/02/2024
A A
لفٹینٹ گورنر نے نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے باتچیت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں 5 فروری 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ 2024 میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقع پر کیڈٹس نے کرتاویہ پاتھ پر شاندار مارچ ، ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت اور یومِ جمہوریہ کیمپ میں اپنے طرز زندگی کے بارے میں شاندار نمائش کے بارے میں اپنے تجربے کو شئیر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر اور لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ان کی تاریخی شرکت پر مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” نیشنل کیڈٹس کور ہندوستان کے عظیم تنوع اور اس کے اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے ۔ یہ نظم و ضبط ، کامریڈ شپ ، قوم کے تئیں لگن اور سماجی مساوات جیسی اقدار کیلئے جانا جاتا ہے ۔“
انہوں نے کہا کہ کیپٹن الفت خان جیسے این سی سی کیڈٹس کی نمایاں کامیابیاں ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک متاثر کُن مثال ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا وزیر اعظم کی ریلی کے پریڈ کمانڈر کیپٹن الفت خان پر واقعی فخر ہے ۔ آپ نے ہم سب کو بہت فخر بخشا ہے ۔ انہوں نے JUO Dechen Chuskit کو باوقار رکشا منتری پدک حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی ۔
قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر کیڈٹس کے ساتھ خیالات کے تبادلے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے خود کی دریافت ، خواب اور نوجوانوں کی خواہشات کی اہمیت پر زور دیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” میں چاہتا ہوں کہ نوجوان تبدیلی کی باگ ڈور سنبھالیں کیونکہ نوجوان ہی وہ واحد طاقت ہے جو مستقبل پر مبنی ہے ، حقیقت سے ہم آہنگ ہے اور وکشت بھارت کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ہنر سے لیس ہے ۔ “
انہوں نے کہا کہ ہر این سی سی کیڈٹ ہمارے نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان کیڈٹس ایک خوشحال اور متحد معاشرے کی تعمیر کیلئے دنیا کی اس سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی تنظیم کی بھر پور میراث کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ برسوں کے دوران این سی سی نے سماج اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی ساکھ قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار نئی بٹالین نیشنل کیڈٹس کور کی بنیاد کو مزید مضبوط کریں گی اور جموں کشمیر اور لداخ میں کیڈٹس کی تعداد کو 27870 سے بڑھا کر 40730 کریں گی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

میونسپل کمیٹی ترال کا تمام عملہ انتہائی متحرک

Next Post

پہلا جموں تجارتی میلہ شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
پہلا جموں تجارتی میلہ شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

پہلا جموں تجارتی میلہ شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

اگلے مالی سال کیلئے جموں وکشمیر کا  59364کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

اگلے مالی سال کیلئے جموں وکشمیر کا 59364کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

جموں وکشمیر کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ ہُنر کی ترقی اور خواتین کی بہبود پر مبنی

جموں وکشمیر کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ ہُنر کی ترقی اور خواتین کی بہبود پر مبنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail