سید اعجاز
ترال//میونسپل کمیٹی ترال کا تمام عملہ اس شدید برف باری کے دوران پھر ایک بار انتہائی متحرک نظر آئے ہیں جہاں آج کی تازہ برف باری کے دوران صفائی کرمچاریوں نے دن بھر کی برف باری اور اتوار کے باوجود عملہ کام کرتا رہا ہے جبکہ کمیٹی کے ایگزیکٹو افسرجی ایم ڈار اس ساری صورتحال کی از خود نگرانی کر رہے تھے جبکہ اتوار کے روز رات دیر گئے جی ایم ڈی میونسپل کمیٹی میں قائم سنو کلیرنس کنٹرول روم میں نظر آئے ہیں جو ساری صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے اور رات یہاں ہی گزاری ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے میونسپل کمیٹی کے ہر ایک شعبے کے ملازمین نے قابل تعریف کام انجام دیا ہے ۔