بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول 2024 ءکا اِفتتا ح کیا

by Srinagar Mail
26/02/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول 2024 ءکا اِفتتا ح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سانبہ/26فروری2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول’ منتھن 2024‘کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںسینٹر ل یونیورسٹی جموں ، سندھو سینٹرل یونیورسٹی لداخ اور اِنڈین نیشنل ینگ اکیڈیمی آف سائنس کی نیشنل کلین ایئر پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ضروری آلات اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ ایئر کوالٹی سٹیڈیز کے لئے ریموٹ سنسنگ ٹولز پر تربیت فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون اور کراس سیکٹورل کوآرڈی نیشن پر زور دیا ہے جو لوگوں کی صحت کے لئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہوا زندگی کو برقرار رکھتی ہے.۔اَب وقت آگیا ہے کہ ہم صاف ہوا کی دستیابی کو برقرار رکھیں۔ فطرت ہمیں ماضی کے غلط اَقدامات سے صحیح سبق سیکھنے اور ایک صاف ستھرے اور سرسبز سیارے کی طرف کام کرنے کی یاد دِلارہی ہے ۔“اُنہوںنے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کے فضائی آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا حل کو یقینی بنانے کے لئے مو¿ثر مانیٹرنگ ورک اور عوام کی شمولیت اور صلاحیت سازی کے اَقدامات پر زور دیا۔ موثر نگرانی کے نیٹ ورک اور جامع عوامی شرکت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر زور دیا۔
اُنہوں نے مزید کہا ،”معاشرے اور قومیں متوازن اور دیرپا ترقی کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں۔ صنعتوں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہت سی اہم کامیابیوں نے بھی فطرت سے اَپنی طاقت حاصل کی ہے۔ آج وقت آگیا کہ فطرت کی حفاظت اور تحفظ کیا جائے ۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی اور دیگر اہم شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل کلین ائیر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہمالیائی ایروسول ریسرچ انسٹرومن ٹیشن سینٹر کو مضبوط بنانے کے لئے محکمہ جنگلات وماحولیات کی طرف سے 1.5 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
اُنہوں نے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف جیومیگنٹ اِزم کو جموں و کشمیر میں تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کی توسیع کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ضروری تعاون کا بھی یقین دِلایا۔
اِس موقعہ پر ضلع سکل کمیٹی سانبہ اور سکول آف بزنس سٹیڈیز، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے درمیان سنکلپ سکیم کے تحت سانبہ ضلع میں صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے کورسوں کے لئے سروس لیول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اِس موقعہ پروائس چانسلر سینٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر سنجیو جین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، ڈائریکٹر اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف جیو میگنٹ اِزم پروفیسر اے پی ڈمری،آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر سچن ایس گنتھے، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما، ماہرین، سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباءموجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لیے سنگ بنیاد رکھا

Next Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

نہر ترال کے سید خاندان کے ساتھ منظور گنائی کا اظہار تعزیت ترال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail