اننت ناگ/26فروری2024ئ سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کے ہمراہ جی ایم سی اننت ناگ اور رحمت عالم ہسپتال، ایم سی ایچ کا دورہ کیا ۔ اُنہوں نے مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ہسپتالوں کے تمام وارڈوں کاچکر لگا کر تفصیلی معائینہ کیا۔سیکرٹری نے دورے کے علاوہ جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کی اِنتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی جس میں جی ایم سی کے بڑے منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے جی ایم سی اننت ناگ میںہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جس میں مریضوں کی دیکھ ریکھ، بنیادی ڈھانچے، طبی آلات اور ہسپتال کی مجموعی آپریشنل کارکردگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔







