سری نگر :۳ ،مئی: : کولگام ،سری نگر اور بانڈی پورہ میں 3مختلف نوعیت کے حادثات میں 2جوان سال بھائی اور2 بزرگ خواتین لقمہ اجل بن گئیں ۔جے کے این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے ریشی پورہ کھل دمہال ہانجی پورہ میں جمعہ کی صبح اُسوقت کہرام مچ گیا ،جب یہاں یہ خبر پہنچی کہ گاﺅں کے دوجوان سال بھائی کھڈونی کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ،معلوم ہواکہ کولگام ضلع کے کھڈونی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک موٹر سائیکل زیر نمبرPB08CV-8173ایک ٹرک زیر نمبرJK05B-2629کیساتھ ٹکراگیا،جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار2نوجوانوں کی جائے موقعہ پرہی موت واقعہ ہوئی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کھڈونی کولگام میں موٹر سائیکل اورٹرک کے درمیان ہونے والی شدید ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے2نوجوان سگے بھائی ہیں اوراُن کی شناخت25سالہ عادل احمددار اور28سالہ شبیر احمدڈار پسران منظور احمدڈار ساکنان ریشی پورہ کھل احمد آباد دمہال ہانجی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لےکرپرائمری ہیلتھ سینٹرقیموہ لے جایا گیا،جہاں ضروری طبی وقانونی لوازمات کے بعد دونوں بھائیوں کی نعشوں کو لواحقین کے سپردکیاگیا،اورمعاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ادھر سری نگر ضلع کے ملورہ علاقے میں جمعرات کودیر رات ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقعہ ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ملورہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک معمر خاتون، جس کی شناخت سندرے بیگم، زوجہ محمدرمضان کے بطورہوئی ہے ،ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرلگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناءشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سادونارا گاو ¿ں میں جمعہ کی دوپہر ایک 70 سالہ خاتون غلطی سے دریائے جہلم میں پھسلنے سے ازجان ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے احم شریف گاو ¿ں 70 سالہ حلیمہ زوجہ غلام محمد،گاﺅں سادنارا میں پھسل کر دریائے جہلم میں گر گئی۔ اسے فوری طور پر نکال کر کیمونٹی ہیلتھ سنٹر حاجن منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی