سرینگر /سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024کے چوتھے مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالیں جائیں گے جس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔چوتھے مرحلے میں جموں کشمیر میں پارلیمانی حلقہ سرینگر میں ووٹنگ کے دوران 17.48لاکھ دہندگان اپنے جمہوری حق کو ادا کریں گے۔ سرینگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کے ساتھ ہی 24امید واروں کے قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگا ۔ ادھر ووٹنگ سے قبل کشمیر بھر میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور حساس علاقوں میںڈرون کے ذریعے نگرانی ہو رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کڑے حفاظتی حصار کے بیچ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہونی والی ہے ۔ چوتھے مرحلے میںجموں کشمیر میںلوک سبھا انتخابات پارلیمانی حلقہ سرینگر میں ووٹنگ ہوگی ۔اس پارلیمانی حلقی میں 18لاکھ کے قریب ووٹر اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے جارہے ہیں جبکہ اس نشست پر 52ہزار کشمیری پنڈت بھی ووٹ کااستعمال کررہے ہیں ۔سرینگر پارلیمانی نشست5اضلاع پر پھیلی ہوئی ہیں جس میں18اسمبلی حلقوں کو شامل کیا گیا ہے،جن میں حد بندی کے بعد تشکیل شدہ3 نئی اسمبلی نشستیں لال چوک،چھانہ پورہ ,سینٹرل شالہ ٹینگ بھی شامل ہے۔18 اسمبلی حلقوں میں کنگن،گاندربل،حضرتبل،خانیار،حبہ کدل،لال چوک،چھانہ پورہ،جڈی بل،سونہ وار،عیدگاہ، سینٹرل شالہ ٹینگ،خان صاحب،چرار شریف،چاڈورہ، پانپور، ترال،پلوامہ، راجپورہ اور شوپیاں قابل ذکر ہے۔