سرینگر 23مئی جمعرات کو کشتواڑ ضلع کے وڑوان علاقے کے قریب مارگن ٹاپ پر ایک لوڈ کیریئر کے حادثے کا شکار ہونے سے دو افراد کی موت ہو گئیواقعے کے فوراً بعد لاشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کو شروع کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بتایا کہ گاڑی اننت ناگ سے مروہ جا رہی تھی کہ نری بارن کے قریب گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عابد حسین ساکنہ کھڈوانی اور شوکت احمد پٹھانہ ساکنہ لارنو مٹی گوڑاں کے نام سے ہوئی ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ہے اور لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔