سرینگر:26؍جون
جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی نے منشیات کے اِستعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقعہ پر ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی (ڈِی ایل ایس اے) سری نگر اور برن ہال سکول گپکار روڈ سری نگر کے اِشتراک سے’’منشیات کا اِستعمال اور غیر قانونی سمگلنگ ‘‘ کے عنوان سے ایک میگا بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پرجموں و کشمیر اورلداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس تاشی ربستن اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی مہمان خصوصی تھے۔اِس موقعہ پر ممبر سیکرٹری امت کمار گپتااور اِنڈر سیکرٹری جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی مزمل حیات کابلی، پرنسپل برن ہال سکول سٹالن راجا، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سری نگر جہانگیر احمد بخشی،سیکرٹری برن ہال سکول فیروز احمد اور سکول کے دیگر عملہ نے شرکت کی۔جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے صدارتی خطاب میں منشیات کے اِستعمال کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بات کی اور اِس سماجی برائی کے خلاف متحد جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے منشیات کے اِستعمال کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے بالخصوص نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِجتماعی طور پر عوام بالخصوص نوجوان پودمیں منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے صحیح بیداری پیدا کرنی چاہیے۔ یہ صرف ایک قانونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک سماجی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ اُنہوںنے کہا /112
کہ اَساتذہ، والدین اور معاشرے کے بزرگ افراد نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں۔ادر سٹالن راجا نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں نوجوان نسل میں صحیح بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے جسٹس تاشی ربستن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے بین الاقوامی اہمیت کے حامل اس دن پر اس بیداری پروگرام کے اِنعقاد کے لئے اس سکول کا انتخاب کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں قانونی خدمات کے اداروں کا منشیات کی بدعت سے نمٹنے اور بیداری پھیلانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے جو قابل ستائش ہے۔روگرام میں اسسٹنٹ پروفیسر آئی ایم ایچ اے این ایس کشمیر ڈاکٹر یمن کاوس نے ایک معلوماتی اور تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس نے منشیات کے اِستعمال کی پیچیدگیوں اور تنائو کے اِنتظام کی مؤثر تکنیوں پر تبادلہ خیال کیا۔