نئی دہلی :۲۷؍جون
صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کی کامیابی تخریب کاروں کیلئے سخت پیغام ہے،جو آئندہ اسمبلی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ ووٹ ڈالنے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیر نے کئی دہائیوں کے پولنگ ریکارڈ توڑ کر ہندوستان کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں پارلیمانی انتخابات کی کامیابی تخریب کاروں کیلئے سخت پیغام ہے،جو آئندہ اسمبلی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر جموں وکشمیرکے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں اب اسمبلی انتخابات کاانعقاد ہونے جارہاہے ،جس میں وہاں کے لوگ پورے جوش وخروش کیساتھ حصہ لیکر جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔صدر دروپدی مرمو نے مزید کہاکہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں جموں وکشمیر سے بہت اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے کیونکہ کئی دہائیوں بعد وہاں ووٹنگ کے ریکارڈٹوٹ چکے ہیں ۔ا