سرینگر´شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن علاقے میں فوج نے ایک اور در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جا رہی ہے ۔ادھر جموں کے ڈوڈہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے جاری تلاشی کارروائیوں کے دوران پھر ایک بار گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس دوان میں دو اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ڈی آئی جی جموں شری دھر پارٹل نے میڈیا کو بتایا دو بار یہاں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے اور کامیابی بہے جلد ملے گی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گرد مارے گئے۔یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو چیلنج کیا۔حکام نے بتایا کہ 6 راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے دستوں کو ایل او سی کے ساتھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔”دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے چیلنج کیا اور انکاو¿نٹر شروع کیا جس کے دوران دو دہشت گردوں کے مارے جانے کا امکان ہے حالانکہ ان کی لاشیں برآمد ہونا باقی ہیں۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اب بھی جاری ہے،‘ تھا۔دن کے اوائل میں ضلع ڈوڈہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک اور تصادم میں، دو فوجی زخمی ہوئے۔ یہ انکاو¿نٹر ضلع کے کستی گڑھ علاقے میں جاری تھا۔جہاں جمعرات کے روز پھر ایک بار فائرنگ کا تبادل ہوا ہے 14 جولائی کو کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ تین بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد مارے گئے جب فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔خیال رہے کہ 16 جولائی کو اسی ضلع کے بھاٹا ڈیسا علاقے میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 4 فوجیوں اور ایک مقامی پولیس اہلکار سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ڈوڈہ انکونٹر کے حوالے سے ادھر جموں کے ڈوڈہ کے حوالے سے سے پولیس نے بتایا علاقے میں گزشتہ کئی روز سے جاری تلاشی کارروائیوں کے دوران پھر ایک بار گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس دوان میں دو اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ڈی آئی جی جموں شری دھر پارٹل نے میڈیا کو بتایا دو بار یہاں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے اور کامیابی بہے جلد ملے گی۔انہوں نے کہا آپریشن کے تمام تفصیلات فلحال فراہم نہیں کر سکے ہیں ۔علاقے میں مسلسل چار روز سے آپریشن جاری ہے ۔ڈی آئی جی نے بتایا یہاں چھپے ملی ٹینٹوں کے ساتھ مسلسل دو بار ہمارا آمنا سامنا ہوا ۔