جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں وکشمیر کی90رُکنی قانون ساز اسمبلی کیلئے10سال بعد انتخابات

18ستمبر کوپولنگ کا پہلا مرحلہ:24 اسمبلی حلقوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری 27 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع، 28 اگست کوکاغذات کی جانچ پڑتال ،30اگست نام واپس لینے کی تاریخ

by Srinagar Mail
20/08/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۰۲، اگست:  : جموں و کشمیر میں90رُکنی اسمبلی کیلئے 3 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24حلقوں کیلئے ہونے والی پولنگ کیلئے منگل کونوٹیفکیشن جاری کیا۔18ستمبر کوپہلے مرحلے میں کشمیرکے16حلقوں اورصوبہ جموںکے 8حلقوںمیں پولنگ ہوگی ۔امیدوار 27 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال28 اگست کو ہوگی۔معلوم ہواکہ امیدوار 30 اگست کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کے اسمبلی حلقوں کےلئے ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔دوسرے مرحلے کی ووٹنگ25 ستمبر کو کل 26 اسمبلی حلقوں کے لیے مقرر ہے جبکہ تیسرے مرحلے کی پولنگ 40سیٹوں کیلئے یکم اکتوبر کو ہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کو جموں و کشمیر میں 3 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال28 اگست کو ہوگی۔امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 30اگست ہے اور اگر ضرورت پڑی تو 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میںجنوبی کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں میں اورجموں خطے کے 8حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔18ستمبر کوجن 24اسمبلی حلقوںمیں ووٹ ڈالے جائیں گے ،اُن میں اسمبلی حلقہ پانپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ( ویسٹ)، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ( ایسٹ)، اور پہلگام،جموں خطہ میں اندروال، کشتواڑ، پاڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ( ویسٹ)، رام بن اور بانہال شامل ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نوٹیفکیشن سے پہلے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ان 24 حلقوں کے ووٹرز سے کہا گیا کہ وہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعات کے مطابق منتخب کریں۔یونین ٹیریٹری جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات3 مرحلوں میں ہوں گے، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو ہوگا جس میں26 سیٹوں پر پولنگ ہونی ہے اور تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا جس کے تحت 40 سیٹوں پر انتخابات ہونے والے ہیں۔ جموں و کشمیر میں2014خری بار انتخابات ہوئے تھے تاہم اب 10 سال بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔2014 میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط حکومت بنائی جو 19 جون2018 تک جاری رہی جب بی جے پی نے پی ڈی پی کی حمایت واپس لے لی جبکہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ تھیں۔ جموں و کشمیر کو گورنر کے زیر انتظام صدر راج کے تحت رکھا گیا۔ 5 اگست 2019کو، بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا اورسابقہ ریاست جموں وکشمیر کو 2مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ تب سے یونین ٹیریٹری جموں وکشمیر کا انتظام ایک لیفٹنٹ گورنر اور ان کے اکیلے مشیر کے زیر انتظام ہے۔قابل ذکرہے کہ پی ڈی پی نے پیر کو22اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے اُمیدواروں(انچارج حلقہ)کی لسٹ جاری کردی ،جن میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجاءمفتی کا نام بھی شامل ہے ،جو اسمبلی حلقہ بجبہاڑہ سے الیکشن میں حصہ لیں گی ۔پی ڈی پی کے دیگراُمیدواروں(انچارج حلقہ)میں عبدالرحمان ویری (اننت ناگ ایسٹ)،ڈاکٹر محبوب بیگ (اننت ناگ) ،سرتاج احمد مدنی (دیوسر)،غلام نبی لون ہانجورہ (چرار شریف) ،غلام محی الدین وانی (وچی)،وحید الرحمان پرہ (پلوامہ ) اور رفیق احمد نائیک ترال،عاسیہ نقاش حضرت بل سری نگر،عبدالقیوم بٹ شالٹینگ ،فردوس احمد ٹاک کشتواڑ،محمدیاسن بٹ چاڈورہ ،ظہوراحمد میر پانپور،فیاض احمدمیر کپوارہ،محمدامین ڈار کولگام،شبیراحمد میر ٹنگمرگ،یاوربانڈے شوپیان،ضہیب یوسف میر لالچوک،شمیم گنائی پونچھ حویلی،وریندرسنگھ سونو بہو جموں،راجندر منہاس سانبہ جموں اورنریندرشرما آرایس پورہ شامل ہیں ۔اس دوران مرکز میں برسر اقتدار جماعت بھاجپا نے جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کیلئے کمرکس لی ہے۔پارٹی نے کشمیر کے48میں سے47اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انچارچ نامزدکردئیے ہیں ۔ جموں وکشمیرمیں18ستمبرسے تین مراحل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے بھاجپا نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت میں پارٹی نے کشمیر کے تینوں پارلیمانی حلقوں بارہمولہ، سری نگراور اننت ناگ کی حدودمیں واقع کل48میں سے47اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انچارچ نامزدکردئیے ہیں،اوراُن کے ناموںکو بھی منظرعام پرلایاگیاہے۔اس اقدام سے صاف ظاہر ہے کہ جموں خطے کیساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی توجہ کشمیر پر بھی مرکوز ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان عنقریب کیا جائیگا: بی جے پی

Next Post

راہول گاندھی اور ملکاارجن کھرگے کا 2روزہ دورہ جموں وکشمیر

Related Posts

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

Next Post
جموں و کشمیر کو روزگاراور پیارچاہے تھا لیکن بی جے پی کا بلڈوزر مل گیا: راہول گاندھی

راہول گاندھی اور ملکاارجن کھرگے کا 2روزہ دورہ جموں وکشمیر

وفاداریاں بدلنے اور پرانی پارٹیوں میں واپسی کا سلسلہ تیز

پونچھ میں آوارہ کُتوں کی یلغار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail