سرینگر اگست : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں منگل کو ایک پاگل کتے کے حملہ کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو دو اسکولی بچے اور خاتون شامل ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق یہ واقعہ سرحدی ضلع کے مینڈھر قصبے میں صبح 8بجے کے درمیان پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چند مہاجر مزدور بھی شامل ہیں۔سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے کل 12 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔ڈاکٹر نے کہا کہ تمام زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی ہے اور تینوں کو شدید کاٹ کے ساتھ مشاہدے کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ کتے کو مقامی باشندوں نے اس وقت مار ڈالا جب اس نے واقعے کے بعد ایک اسکول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔