سرینگر20 اگست : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے کئی سینئر لیڈران نے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی پارٹی سے دوری اختیار کی ہے اس سلسلے میںپارٹی کے چیف ترجمان سہیل بخاری اور ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اس سلسلے میں دوری کاباضابط طور میڈیا کے سامنے اعلان کیا ہے جبکہ مزید کچھ لیڈران جن میں خاص کر جنوبی کشمیر سے جو پی ڈی پی کا گڈ مانا جاتا تھا سے دوری جانے کی قطار میں ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے چیف ترجمان سید سہیل بخاری نے منگل کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔بخاری نے تصدیق کی کہ انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جموں و کشمیر حکومت کے سابق میڈیا کنسلٹنٹ، بخاری نے 2019میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی اور 2023میں انہیں چیف ترجمان مقرر کیا گیا۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہیں، ایک دہائی کے بعد انتخاب ہو رہا ہے۔پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا 25ستمبر اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا، نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔اس سے قبل پارٹی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ ترال جو ڈی ڈی سی ممبرہیںنے پی ڈی پی سے استعفیٰ دے کر عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔محبوبہ مفتی کی قیادت والیپی ڈی پی نے اسمبلی انتخابات کے لئے جوں ہی پیر کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اس دوران جنوبی کشمیر کے کچھ اہم علاقوں سے پارٹی سے وابستہ سینئر لیڈران نے سلیکشن لسٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی سے دوری کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ا س سلسلے میں باری ندابی،میر اعجاز وچی کے علاوہ کچھ اور لیڈران نے دوری بنانے کا من بنالیا۔